لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
برمنگھم ... ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے سعودی حج منسٹری کی جانب سے جاری کردہ اس وارننگ کا خیرمقدم کیا ہے کہ جس میں حج و عمرہ ٹریول آپریٹرز اور ہوٹلز انڈسٹری کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے حج و عمرہ پیکیج کی قیمتوں میں غیر ضروری اور غیر مناسب اضافہ کرنے سے باز رہیں اور اپنی قیمتوں کو مناسب حد اور قابل برداشت رکھیں۔ ہوگرنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ منسٹری آف حج کی جانب سے اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ جو اس ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے گی۔ ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے اس صورتحال کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز اور ہوٹلز والوں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے جس سے اب بڑی تعداد میں مسلمانوں کے لیے حج و عمرہ کا فریضہ ادا کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔