امہ گلوبل ریلیف کے تحت چیریٹی پروگرام کا بنیادی مقصدمظلوم لوگوں کیلئے جینے کا سامان پیدا کرنا ہے
مانچسٹر...امہ گلوبل ریلیف کے تحت چیریٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیاپروگرام کی میزبانی کے فرائض معروف پیش کار مارکس اور حمیرہ نے سر انجام دئیے،امہ گلوبل ریلیف کے چیف ایگزیکٹو عبدل آدم نے کہا کہ پوری دنیا میں چیریٹی کا کام کرتے ہیں اس سلسلے میں دو ماہ پہلےشام کا دورہ کیا ہے اور اپنی آنکھوں سے وہاں کے حالات سے آگاہی حاصل کی ہے اور مہاجرین کیلئے،کھانا،ادویات اور کپڑے فراہم کئے ہیں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وہاں پر مزید امداد کی اشد ضرورت ہے آج کے اس خیراتی شو کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھی انہی مظلوم لوگوں کی امداد کرنا ہے ہم رمضان المبارک میں دوبارہ شام جا کر مہاجرین میں سحری و افطاری کے وقت کھانا تقسیم کرینگے انہوں نے بتایا آج کے اس ڈنر سے اب تک چار ہزار سات سو پونڈز جمع ہوئے ہیں اور ہم کو امید ہے کہ آگے چل کر بھی مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دینگے،اس چیریٹی ڈنر میں فاروق الیاس،پنجابی روٹس،کریم سمانی اور نامور گلو کار حسنین لاہوری نے اپنی پرفامنس کے ذریعے حاضرین سے داد وصول کی،مانی لیاقت نے اپنے مخصوص انداز میں لطائف پیش کر کے کئی پریشان حال چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔ (پیورو رپورٹ: فیاض بشیر)