ریو ڈی جنیرو ... برازیل کی گندمی رنگت کی سرو قد رائقہ فیراز خاتون نہیں ہے لیکن اسے برازیل میں ہونے والے تیسری جنس کے مقابلہ حسن میں خوبصورت ترین دوشیزہ کے ٹائٹل سے نوازا گیا ہے۔ اس مقابلے میں برازیل کے 27 دیگرخواجہ سرائوں نے شرکت کی اور مقابلہ دیکھنے کیلئے ٹکٹ خرید کر
واشنگٹن ... پاکستان اور امریکہ اس امر پر متفق ہیں کہ دونوں ممالک کے تحفظات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مل کر ایسے تعمیری ذرائع تلاش کئے جائیں جن سے پاکستان کی خودمختاری کا احترام یقینی ہو سکے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ میڈیا نمائندگان کو ملاقات کی تفصیلات
واشنگٹن ... امریکی سیاست میں ایوان نمائندگان کو خاصی اہمیت حاصل ہے۔ اس ایوان میں خارجہ امور کمیٹی کے سیکریٹری ایڈ رائس نے صدر اوبامہ سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات سے پہلے خود ملاقات کی جس میں انہوں نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی مخبری کے سلسلے میں
واشنگٹن ... وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ امریکہ میں ہی انسانیت کیلئے کام کرنے والی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے تحقیق کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈرون پروگرام سےمتعلق رازداری نے امریکی انتظامیہ کو عدالتی کارروائیوں اور بین الاقوامی قوانین سے آزاد رہتے ہوئے قتل کی کھلی چھوٹ دے
ماسکو ... کیا آپ نے عام طور پر دیکھا کہ امریکہ میں اس طرح بم دھماکے یا خود کش حملے ہوتے ہوں جیسے اس کے مخالف ممالک میں ہوتے ہیں، واضع رہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں کیوں نہیں ہوتے بلکہ محض ایک نکتے کی طرف توجہ دلانہ ہے۔ کل ہی روسی
واشنگٹن ... پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے امریکہ پہنچتے ہی روائتی امریکی ڈالرز کی خوشبو چہار سو پھیلتی نظر آنے لگی ہے۔ دہشت گردی کی عالمی جنگ میں اپنا سب سے زیادہ نقصان کرنے والے ملک پاکستان کے وزیر اعظم کی امریکی سرزمین پر آمد کے ساتھ ہی صدر اوبامہ کی طرف سے شاہی
برلن ... سیاسی پناہ سے متعلق اپنی پالیسوں کی وجہ سے جرمنی کو احتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے۔ یہ مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ایک بھوک ہڑتالی کیمپ جرمن دارالحکومت برلن میں جاری ہے۔ بھوک ہڑتالی کیمپ ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ شرکاء کی حالت خراب سے خراب تر
ایڈیلیڈ ... انسانی حقوق اور شخصی آزادی کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم واک فری فائونڈیشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں تین کروڑ کے لگ بھگ افراد آج بھی غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ گلوبل سليوری انڈيکس میں 162 ممالک کو شامل کیا گیا
برلن ...دنیا بھر میں شفافیت کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کی نشاندہی کرنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل مے انکشاف کیا ہے کہ چین عالمی منڈی میں غفلت کی حد تک بدعنوانیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ برلن میں واقع تحقیقی ادارے نے دنیا کے 16بڑے اور مصروف ممالک میں کام کرنے والی 100ملٹی نیشنل
نیویارک ... امریکہ میں کئی دنوں سے جاری نورا کشتی کا بالآخر خاتمہ ہوگیا، جس سے اقتصادی بحران کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔ شٹ ڈاوٴن کے خاتمے اور قرض کی حد بڑھانے کا بل کانگریس سے منظور کرلیا گیا، صدر اوباما کے دستخط کے بعد یہ بل قانون بن گیا ہے۔ کانگریس کی
دمشق ...شام میں حکومت اور باغیوں کی ضد اور جنگ میں راکھ اور کھنڈرات کا ڈھیر بنے جنوبی دمشق کے علما نے جان بچانے کے لئے مسلمانوں کو کتے اور بلی کا گوشت کھانے کی اجازت دے دی ہے۔ علماء کے ایک گروپ نے فتویٰ دیا ہے کہ لڑائی سے متاثرہ علاقوں میں بھوک کا
ممبئی ... بھارتی وزارت داخلہ نے عدنان سمیع کی درخواست پر ان کے رہائشی ویزے میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔کم مدتی ویزہ پر بھارت میں مقیم پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کی طلاق شدہ بیوی سے لڑائی نے نیا موڑ لے لیا تھا۔ فیملی کورٹ باندرہ میں جاری مقدمے جسکی وجہ لوکھنڈوالا کا
ماسکو ...دنیا کی سابقہ سپر پاور روس کے دارالخلافہ میں عرصے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مطاہرہ کیا ہے۔ نسل پرستوں کے اس بڑے مظاہرے میں شریک 380 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 6 باوردی اہلکاروں زخمی بھی ہوئے۔ یہ
واشنگٹن ... امریکی دارالحکومت میں قائم بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے اقتصادی امور کے اہلکاروں کے درمیان سالانہ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ غیر قانونی مالی نیٹ ورکس کے انسداد اور باالخصوص دہشتگردی کے لیے مالی تعاون فراہم
نیویارک ...عالمی ماہرین معیشت اس کھوج میں ہیں کہ امریکہ مالیاتی بحران کے خاتمے کیلئے واضع کوششیں کیوں نہیں کر رہا، اسے جمعرات کی ڈیڈ لائن کا انتظار کس وجہ سے ہے؟ لیکن فی الحال یہ امور سربستہ راز ہی ہیں کیونکہ ورلڈ بینک کے سربراہ جم یونگ نے بھی کہہ دیا ہے کہ خطرناک
ٹورنٹو ... پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دو سو خاندان جمہوریت کی آڑ میں عوام کے حقوق پر شب خون مارتے چلے آ رہے ہیں۔ 2کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہونے کی دیر ہے یہ خاندان دو ہزار بھی ہوئے تو عوامی سیلاب میں خس و خاشاک
دمشق ... عالمی ریڈ کراس تنظیم کا کہنا ہے کہ شام کے شہر دمشق سے ان کے سات رضاکاروں کو ڈیوٹی سے واپسی پر اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان ایون واٹسن نےاپیل کی ہے کہ اس ٹیم کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کر دیا جائے۔
یروشلم ... اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی پر فلسطین سے اسرائیل تک ایک کلومیٹر سے لمبی سرنگ دریافت کرنے کا دعوہ کیا ہے۔ حکام نے فوری طور پر الزام بھی عائد کر دیا ہے کہ یہ سرنگ دہشت گرد اسلحہ اور دیگر سامان کی نقل حمل کیلئے استعمال کرتے ہوں گے جو ازاں بعد
کابل... افغان صدر حامد کرزئی اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان سلامتی کے دوطرفہ معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ مذاکرات کا مقصد 2014ء کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں دو طرفہ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا۔ صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے