کولمبو ... سری لنکا کے صدر مہیندا راجا پاکسے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر ناوی پلے کو بتایا ہے کہ سری لنکن عوام کی رائے میں ایک عالمی تنظیم کے طور پر اقوام متحدہ ایک متعصب اور جانبدار ادارہ ہے۔
کولمبو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صدر راجا پاکسے نے ناوی پلے کے
ماسکو ...روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے دمشق حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کو ’احمقانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا ان الزامات کا ثبوت فراہم کرے۔ ولادیمیر پوٹن کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شام پر ممکنہ امریکی فوجی کارروائی
ہرارے... کرکٹ میں زمبابوے کو 108 رنز سے ہرا کر پاکستان کو ون ڈے سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے پاکستان نے زمبابوے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔آج کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے شاندار سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا جسکے نتیجے میں زمبابوے
ممبئی ... امریکی اخبار”وال سٹریٹ جرنل‘کا کہنا ہے کہ بھارتی انتخابات کے نتائج پرہمیشہ غذائی اشیاءگہرااثر ڈالتی ہیں۔کروڑوں بھارتی روز بھوکے سوتے ہیں۔ایک ارب 20کروڑ کی آبادی رکھنے والے بھارت میں اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کی مجموعی بھوک کا شکار آبادی کا25فی صد بھارتی ہیں جب کہ عالمی بینک کے مطابق بھارت کی
پیرس ... روسی صدر ولادی میر پوٹن کی طنزیہ تصویر بنانے والےمصور کونسٹانٹین الٹونین گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہو کر فرانس پہنچ گئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق الٹونین کی بنائی ہوئی تصویر سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک نجی عجائب گھر میں لگی ہوئی تھی۔ تاہم گزشتہ دنوں سرکاری اہلکاروں نے
بھارتی پولیس نے عسکری تنظیم انڈین مجاہدین کے مبینہ شریک بانی یاسین بھٹکل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر ملک بھر میں متعدد دہشت گردانہ حملے کرنے کا الزام ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیس سالہ بھٹکل کو نیپال کی سرحد کے قریب
واشنگٹن ...بھارتی روپیہ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں روز بروز کمی آرہی ہے۔ بدھ کو بھارت کی اوپن مارکیٹ میں روپیے کی قدر میں 7ء3 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک ڈالر 80ء68 بھارتی روپے کا ہوگیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اکتوبر 1995ء کے
شنگھائی ...چین میں ایک برطانوی شخص اور اُن کی امریکی اہلیہ پر چینی باشندوں سے متعلق ذاتی معلومات کے غیر قانونی حصول اور فراہمی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پیٹر ہمفری اور ینزینگ یو کو جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا اور یہ کارروائی بظاہر برطانوی دوا ساز کمپنی گلیکسو سمتھ کلائن (جی ایس
نئی دہلی ...انڈین رائٹ ٹو انفارمیشن محکمے کے چیف کمشنر نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت کو حکم دیا ہے کہ 1947سے پہلے کی تمام پاکستانی رہنماؤں کی تقاریر کو عام کیا جاے۔ اب تک بھارتی حکومت یہ کہہ کر ان تقاریر کوعام کرنے سے گریز کرتی رہی ہے کہ اس سے دونوں
واشنگٹن ...امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ صدر براک اوباما کی جانب سے شام پر حملے کے احکامات کی صورت میں امریکی افواج حملے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نےبرطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے کسی بھی حکم پر عمل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر
دمشق ... اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اس کے ماہرین کی اس ٹیم پر فائرنگ کی ہے جو شام کے دارالحکومت میں مبینہ کیمیائی حملے کی تحقیقات کرنے کے لیے جا رہی تھی۔ ایک کار پر ’متعدد‘ فائر کیے گئے جس سے قافلے کو واپس مڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ہرارے ... زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے اپنی حکومت کے خلاف مغربی پابندیوں کے امکان کے رد ِ عمل میں تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو زمبابوے میں موجود غیر ملکی مغربی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ مسٹر موگابے کا کہنا ہےکہ امریکہ اور برطانیہ کو
دمشق ... اقوام ِ متحدہ کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم اتوار کو دمشق پہنچی جہاں وہ شام میں جاری خانہ جنگی میں کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے حوالے سے تفتیش کریں گے۔ 20 رکنی اس ٹیم نے شام کے دارالحکومت پہنچنے پر اخباری نمائندوں سے گفتگو سے گریز
قاہرہ ...سابق مصری صدر حسنی مبارک اگلے 48 گھنٹوں کے دوران رہا کیے جا سکتے ہیں۔ یہ بات ان کے وکیل نے استغاثہ کی طرف سے انہیں بدعنوانی کے ایک مقدمے سے بری کیے جانے کے بعد کہی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے مبارک کے وکیل فرید الدیب
لندن... میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق وہ 1997 میں شہزادی ڈیانا اور ان کے ساتھی دودی الفائد کی ہلاکت کے بارے میں موصول ہونے والی نئی معلومات کی صحت اور اہمیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔شہزادی ڈیانا اور ان کے ساتھی دودی الفائد کی موت کے حوالے سے میٹرو پولیٹن پولیس کو نئی معلومات موصول
قاہرہ ... دو مسلح گروہوں میں صلح کیلئے شام گئے اٹلی کے پادری کو قتل کر دیا گیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں لاپتا ہونے والے اطالوی پادری پاؤلو ڈال اوگلیو کو القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ نے قتل کر دیا ہے۔ پاؤلو ڈال اوگلیو شام کے صدر بشار الاسد
برما... اقوام متحدہ کے ایلچی برائے انسانی حقوق ٹامس اوجیانے برما کی راکھین ریاست کے اُس علاقے کا دورہ کیا جہاں تشدد کے واقعات کی ایک تازہ لہر بھڑک اُٹھی تھی ان سے ریاستی حکومت کے ترجمان، یو ہلا تھاین کا کہنا ہے کہ بودھ اور مسلمان برادریوں کے درمیان اعتماد سازی کے لیے
کابل... افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے کابل کے جنوب سے ایک خاتون رکنِ پارلیمان کو اغوا کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق مغوی فاریبہ احمدی کاکڑ کا تعلق قندھار سے ہے اور وہ پہلی خاتون رکنِ پارلیمان ہیں جنہیں افغان طالبان نے اغوا کیا ہے۔ فاریہ کو اس وقت اغوا کیا
لندن ... تبت کی جلاوطن حکومت جس کے سربراہ بدھ مذہب کے پیشوا دلائی لامہ ہیں کی چینی زبان میں ویب سائٹ ہیک اور وائرس سے متاثر ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق تبت ڈاٹ نیٹ ویب سائٹ کو نشانہ بنانے والے ہیکرز اس سے پہلے جنوبی ایشیا میں حقوق انسانی کی تنطیموں کی ویب