لندن...شام پر حملے کے حوالے سے عالمی رہنماؤں کی بحث ابھی کسی منطقی حل کی طرف بڑھی تھی کہ بشار الاسد کے باغی ایک اہم جنرل نے کہہ دیا ہے کہ شامی حکومت کو یہ موقع دینا خطرے سے خالی نہ ہو گا جنرلسلیم ادریس نےالزام عائد کیا ہے کہ صدر بشار الاسد نے اپنے
نئی دہلی... بھارتی حکومت نے ایک خاتون کمانڈر سمیت14ماؤ باغیوں کی ہلاکت کا دعوہ کیا ہے یہ واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست اوڑیسا میں پیش آیا ..بھارت سرکار کے مطابق یہ جھڑپ ضلع ملکہ نگری میں ہوئی جہاں ماؤ باغیوں کے گروہ نے جنگل میں ڈیرہ ڈال رکھا تھا بھارتی پولیس نے مارے جانے
جنیوا... امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو بین الاقوامی برادری کے کنٹرول میں دینے پر امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کی بات چیت شام میں جاری پرتشدد تنازعے کے حل کی کوششوں کا آغاز ہے۔ جنیوا میں جمعے کو دونوں رہنماؤں کی بات چیت کے دوسرے
نئی دہلی ...بھارت میں انتہا پسندانہ سیاست کے سرخیل نریندر مودی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے آئندہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وزیر اعظم کے طور پر نامزد کر دیا گیا ہے.. یہ اعلان بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں
بیجنگ...معاشی ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتے چین میں ارب پتی افراد کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار بیجنگ میں ایک میگزین نے شائع کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں مالدار افراد کی فہرست کے مطابق 2013ء میں ملک میں ارب پتی افراد
لندن... برطانیہ کے بعد جرمنی میں بھی حجاب کے حوالے سے ایک ایسا واقعہ منظر عام پر آیا ہے کہ جس سے مسلم کمیونٹی بے چینی کا شکار ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ایک تیرہ سالہ مسلمان طالبہ نے لڑکوں کے ہمراہ تیراکی کے اسباق لینے سے انکار کر دیا تھا۔
دمشق... روس کی جی ٹونٹی کانفرنس اور لندن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی مشرق وسطی کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد شام کے مسلے پر چھڑی سرد جنگ کے بادل چھٹتے دکھائی دینے لگے ہیں.. شام کے صدر بشا رالاسد نے روس کی تجویز پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جس میں
واشنگٹن...شام کے خلاف جارحانہ عزائم میں ہلکی سی لچک دکھاتے ہووے امریکی صدر اوبامہ نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے سامنے آنے والی نئی تجویز جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے شام کو چاہیئے کہ اپنے کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ بین الاقوامی برادری کے حوالے کر
ممبئی... بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ایک ضلع میں مقامی سیاسی رہنما کی شرارت سے شروع ہونے والے ہندو مسلم فسادات میں 50 سے زائد مسلمانوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے فسادات میں 31 افراد کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں پولیس اہلکار اور فوجی دستے تعینات کردیے تھے ۔
کینبرا... لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے آسٹریلوی وزیر اعظم کیون رڈ نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی حریف ٹونی ایبٹ کو ٹیلی فون کر کے انہیں مبارکباد بھی دے دی۔ آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق 80 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن کے اتحاد کو
لندن ... جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران شام پر حملے کے بارے میں کوئی اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری اس حوالے سے یورپی سفارت کاروں کی حمایت حاصل کرنے میں جت گئے ہیں۔ اسی مقصد کے لیے وہ اب یورپی سفارت کاروں سے ملاقات کر رہے
لندن...اپنے دور حکومت میں امریکہ کی ہاں میں ہاں ملانے والے سابق وزیر اعظم برطانیہ ٹونی بلیئر نے شام کے خلاف کارروائی کے حوالے سےاپنی یعنی لیبر پارٹی کے قائد ایڈ ملی بینڈ کے موقف پر شدید تنقید کی ہے ، سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے یہ واضح کردیا کہ بشارالاسد کو نہ
لندن... امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے افشاں کی گئی دستاویزات اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہیں کہ امریکہ اور برطانیہ کے خفیہ ادارے انٹرنیٹ پر صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی محدود کرنے سے متعلق کوڈز کا توڑ نکال چکے ہیں۔کروڑوں افراد ان کوڈز کو ذاتی معلومات،
نیو یارک ...امریکی ریاست اوہائیو میں 3 خواتین کو اغواء کرکے سالوں تک اپنے گھر میں قید رکھنے والے مجرم ایریل کاسترو نے جیل میں خود کشی کر لی۔ ایریل کاسترو کو امریکی عدالت نے 3 خواتین کو ایک دہائی تک قیدی بنانے اور جنسی زیادتی کرنے پر عمر قید اور ایک ہزار سال
لیبیا کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ محمد عبداللہ السینوسی کی بیٹی کو طرابلس میں جیل سے نکلتے ہی اغوا کر لیا گیا۔
وزیرِانصاف صالح المرغانین نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح الریومی جیل سے پولیس انود السینوسی کو لیکر جا رہی تھی کہ اچانک کچھ مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کیا۔ انہوں نے
مصر میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق برطرف صدر محمد مرسی کے خلاف تشدد اور قتل پر اکسانے کے الزامات پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ وکیلِ استغاثہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مرسی پر 14 دیگر مشتبہ افراد سمیت مقدمہ چلے گا، تاہم اس سلسلے میں کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا
واشنگٹن ... امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بقول اس بارے میں شواہد موجود ہیں کہ شامی صدر بشار الاسد کی فوج نے 21 اگست کو دمشق کے نواح میں کارروائی کے دوران زہریلی سارین گیس استعمال کی۔ جان کیری نے بین الاقوامی برادری کو خبردار کیا ہے کہ ایسے مہلک کیمیائی ہتھیار کے استعمال
لندن .. بہت سے لوگ توقع کرتے تھے کہ اب تک شام پر حملے کے لیے میزائل ہوا میں ہوں گے لیکن امریکی صدر براک اوباما کے شام کے خلاف کارروائی پر کانگریس سے رائے لینے کے اعلان نےدنیا کو حیران کر دیا ہے۔ جسکا بظاہر مطلب یہ نکلتا ہے کہ ممکنہ حملہ کم
دمشق ... اقوام ِ متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معائنہ کاروں کی ٹیم ہفتے کے روز شام سے واپس چلی گئی ہے۔ اقوام ِ متحدہ کے معائنہ کاروں کی یہ ٹیم شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی تفتیش کر رہی تھی۔ اقوام ِ متحدہ کے معائنہ کاروں کے شام سے نکل جانے