مقبول خبریں
یو کے آئی ایم شعبہ خواتین کا کمیونیٹیز خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا خوبصورت جذبہ
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
بریڈ فورڈ : جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام ، کلچرل نمائش برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں منعقد کی گئی ، کشمیر کلچرل نمائش میں خطہ کشمیر کی مشہور شالیں ، لباس اور دیگر اشیاء کو نمائش کے لیے رکھا گیا ۔ نمائش کے مہمان خصوصی برطانوی شیڈو وزیر برائے انصاف بیرسٹر عمران حسین تھے ۔ کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام تحریک حق خود ارادیت نے سال 2019کو حق خود ارادیت کا سال بنانے کے تسلسل میں کیا ۔ پہلی کشمیر کلچرل نمائش میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے علاوہ برطانیہ کی مقامی اور دیگر ممالک کے افراد نے کشمیر کی بنی اشیاء کو دیکھنے اور ان میں خصوصی دلچسپی لی ۔ کشمیر کلچرل نمائش کو منعقد کرنے کے لیے تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم نے بھرپور کوشش کی ۔ نمائش کا مقصد خطہ کشمیر جو اس وقت بھارتی قبضہ میں ہے اورکشمیری عوام ظلم و بربریت کے ہولناک مراحل کا سامنا کر رہے ہیں اس خطہ کے لوگوں کی جانب سے بنائی گئی اشیاء اور دنیا بھر میں مشہور شال اور لباس سمیت دیگر اشیاء کو عالمی برادری کو متعارف کراتے ہوئے یہ احساس بیدار کرنا ہے کہ خطہ کشمیر کی عوام بے پناہ صلاحیتوں کی مالک اور یہ خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ اگر اس خطہ کی عوام کو آزادانہ ماحول میں کام کا موقع ملے تو خطہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا میں بھرپور کردار ادا کر سکتی ہے ۔ بھارت کے غاصبانہ قبضہ کی وجہ سے جہاں اہل کشمیر کی آزادی چھینی گئی وہیں خطہ کشمیر کی عوام کے کاروبار ،معیشت کو بھی تباہ وہ برباد کیا گیا ۔ اس موقع پر برطانوی شیڈو وزیر برائے انصاف بیرسٹر عمران حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کلچرل نمائش سے دنیا بالخصوص برطانوی عوام کو ایک زبردست پیغام جائے گا کہ کشمیرمیں کتنی نایاب اشیاء تیار کی جاتی ہیں جن کو دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی مل سکتی ہے ۔ بھارتی غاصبانہ قبضہ سے جہاں اہل کشمیر پر بھارتی فورسز ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہیں وہیں بھارت نے کشمیری معیشت کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام کر کے تحریک حق خود ارادیت نے ایک منفرد اور مثبت سرگرمی کا آغاز کیا ہے جس سے برطانیہ کی مقامی کمیونٹی سمیت دنیا کو کشمیر کے متعلق اور کشمیریوں کے مسئلہ کے متعلق آگاہی کا موقع ملے گا ۔ ہم نے تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم کی ہر سرگرمی میں پہلے بھی حصہ لیا اور آئندہ بھی ہر محاذ پر راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کے شانہ بشانہ ہیں ۔ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز کو بلند کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر میزبان تقریب راجہ نجابت حسین نے شیڈو وزیر اور کمیونٹی رہنماؤں کا نمائش میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019کو حق خود ارادیت کا سال منانے کا اعلان کرتے ہوئے اس بار ہم نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لابی ، سیمینار ، کانفرنسز کے ساتھ ساتھ کشمیر کلچرل نمائش کی روایت ڈالی ہے تا کہ عالمی برادری کو کشمیری کلچر سے آگاہی ہو اور وہ کشمیر ی اشیاء بالخصوص کشمیریوں کی صلاحیتوں سے متعارف ہو سکیں ۔ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے تمام عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی دن رات کوششوں کی وجہ سے ہماری سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں اور انشاء اللہ سال 2019ء کو حق خود ارادیت کا سال منانے کے لیے پہلے سے زیادہ متحرک اور مؤثر کردار ادا کیا جائے گا ۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے سرپرست اعلیٰ سردار عبدالرحمن خان ، تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے انتظامی امور کے ڈائریکٹر ہیری بوٹا، بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ مئیر بریڈ فورڈراجہ غضنفر خالق ،کلچر ل نمائش کی کوآرڈنیٹر پامیلا اشرف ملک ، کونسلر صبیحہ خان اور دیگر رہنماؤں نے نمائش کا وزٹ کیا اور کشمیری اشیاء میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر