مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر شعیب اختر اور طاہر اقبال کا نیکوپ کارڈ کی تجدید نو اور نئے کارڈز کیلئے سرجری کا اہتمام
اولڈہم :برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی وکشمیری کمیونٹی جو کہ دوہری شہریت رکھتی ہے انہیں مادر وطن سفر کرنے اور وہاں پر قانونی و دیگر معاملات کے لیے نیکوپ کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے اور حکومت پاکستان نے پاکستانی ہائی کمیشن اور نادرا نے کمیونٹی کی سہولت کے لیے مختلف کمیونیٹیز جگہوں پر نادار سرجری کا سلسلہ تواتر سے شروع کیا ہوا ہے۔ اولڈہم راس سٹریٹ اہلحدیث مسجد میں کونسلر شعیب اختر اور طاہر اقبال نے نادرا کی موبائل ٹیم کے تعاون نیکوپ کارڈ کی تجدید نو اور نئے کارڈز بنوانے کے لیے سرجری کا اہتمام کیا جس سے بڑی تعداد میں مقامی کمیونٹی نے استفادہ حاصل کیا۔اس موقع پر مولانا شفیق الرحمن شاہین کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہائی کمیشن اور مانچسٹر قونصلیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کمیونٹی کو نیکوپ کارڈ کے حصول میں انکی دہلیز پر سہولت فراہم کی۔ کونسلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سفر کرنے کے لیے نیکوپ کارڈ کی ضرورت ہے ہم نے کمیونٹی کی سہولت کے لیے اس سرجری کا انعقاد کیا ہے جس سے بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی ۔مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ساتھیوں نے کمیونٹی کی آسانی کے لیے نادرا سرجری کا انعقاد کیا جس سے لوگوں کو اپنے کارڈ بنوانے میں آسانی ہوئی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر