مقبول خبریں
یو کے آئی ایم شعبہ خواتین کا کمیونیٹیز خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا خوبصورت جذبہ
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ کی ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان سے ملاقات،خدمات کو سراہا
برنلے:دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار جو ان دنوں پانچویں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس جو کہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقد ہو رہی ہے میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں ۔ کچھ عرصہ پہلے ہالینڈ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان عظمت میں گستاخی کی گئ اور خاکے شائع کیے گئے عالم اسلام کے اندر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ نے ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان کو خصوصی طور پر خط لکھا اور شان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کی مذمت کی اور انہیں یہ مسئلہ یورپین پارلیمنٹ میں اٹھانے کی استدعا کی اور واجد خان نے اس بارے صدائے احتجاج بلند کیا اور ہالینڈ کی حکومت نے شدید احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے اس بارے معذرت کی اور آئندہ اس قسم کے واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ نے مریدین خاص راجہ آفتاب شریف و دیگر کے ہمراہ ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان کی رہائش گاہ پر گئے اور اس بارے انکے اقدام کی تعریف کی اور دلی شکریہ بھی ادا کیا ۔اس موقع حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امن محبت اور باہمی اتحاد و اتفاق کے پیغام کو عام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام منافی قرار دیا۔ واجد خان نے پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ کو یورپین پارلیمنٹ کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر