مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ادارہ نور السلام کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی سے حافظ قاری زبیر احمد مدنی کی ملاقات
اولڈہم:پاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا مودودی کے قریبی عزیز حافظ قاری زبیر احمد مدنی جو ویلز کے شہر کارڈف میں مقیم ہیں نے اولڈہم میں ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی سے چوہدری مطلوب حسین کی رہائشگاہ پر ایک خصوصی ملاقات کی اور انکے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ۔ اس موقع پر غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ علم کے بغیر انسان نامکمل ہے دور حاضر میں اسکی اہمیت اور بھی اہم ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہا اپنی نوجوان نسل کو دنیاوی اور دینی تعلیم دلوانا والدین کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے عورت کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا انتہائی ضروری ہےکہ ہم اپنی بیٹیوں بہنوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ معاشرے اور نسل کی پروان چڑھانے میں انکا کردار بنیادی حثیت کا حامل ہے ۔ قاری زبیر احمد مدنی نے مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا۔ عشائیہ میں محمد شہباز مدنی ، صاحبزادہ میاں صاحب حاجی عبد القیوم مدنی اور حاجی محمد اشفاق وارثی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد ذوالفقار، نواز علی، میاں صاحب ، صنوبر حسین ،گلفام حسین ،پرویز رشید، عباس علی بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر