مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
جو بھی ہوا ہے خوب ہوا ہے، گوری تیرے پیار میں !!
ممبئی ... اس امر میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں بڑے برے سورما اور جنگجو پیدا ہوئے لیکن کسی ایک “گوری“ کے پیار میں ڈھیر ہوگئے۔ دانشور آج تک اس گوری کی تعریف نہیں کر پائے، اسی لئے بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہر نے ایک اچھوتے آئڈیا کے ساتھ اس فلم کا آغاز کیا جس میں گاوٴں کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں ہیروئین کرینہ کپور زرق برق ملبوسات کی بجائے تاریخ ساز چار جوڑوں میں نظر آئیں گی۔ انہی چار جوڑوں کو کسی نے گھسیٹ کر چھ کردیا ہے تو کوئی انہیں آفٹر افیکٹس کہہ رہا ہے۔ لیکن یہ طے ہے کہ اس مرتبہ کرینہ کے ملبوسات چمک دمک سے پاک اور عام سے ہوں گے۔ فلم میں کرینہ کو گاؤں کے لوگوں کو ان کا حق دلانے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اس لئے کرینہ کو اپنے گلیمرس اوتار سے باہر آنا پڑا۔ چھ کاسٹیومز میں سب سے زیادہ گلیمرس اور فیشن ایبل ڈریس وہ ہے جو کرینہ نے فلم کے گانے ’تو‘ میں پہنا ہے۔ اسی گانے کو گاتے ہوئے کرینہ اور ہیرو عمران خاں نے عوام کو دیوانہ کردیا جسکے بعد کسی کا سر پھٹا تو کسی کا موبائل گم، ہوا یوں کہ فلم کی پروموشن کے سلسلے میں ایک گرلز کالج میں تقریب رکھی گئی تھی جہاں دیوانی عوام کی طرف فلم کی ٹی شرٹس پھینکنے کی دیر تھی کہ ہلڑ بازی شروع، جسکے نتیجے میں درجن بھر شائقین زخمی بھی ہوئے۔ لیکن سب خوش و خرم تھے کہ یہ سب جو بھی ہوا سب “گوری تیرے پیار میں“ ہوا۔