مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دارالمنورگھمکول شریف سنٹر راچڈیل میں شیخ عبد القادر جیلانی غوث الاعظم کے سالانہ عرس کا انعقاد
راچڈیل:دارالمنور گھمکول شریف سنٹر راچڈیل میں محبوب سبحانی، غوث صمدانی حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی سالانہ عرس مبارک کی روح پرور اور ایمان افروز محفل کا انعقاد ہوا جس میں پیر سید حبیب اللہ شاہ زیب سجادہ آستانہ عالیہ گھمکول شریف نے خصوصی شرکت کی۔ نعمت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور منقبت کا نذرانہ سید الطاف حسین شاہ کاظمی نے پیش کیا۔ محفل کی سرپرستی محمد جنید اختر نقشبندی نے کی۔ اس موقع پر سنٹر کے خطیب مولانا حافظ نجیب احمد قریشی قادری کا کہنا تھا کہ صوفیاء اور اولیائے کرام کی تعلیمات نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ برطانیہ اور یورپ میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے منارہ نور ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ صوفیاء اور اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم مقدس معاشرے کا حصہ بن سکتے ہیں اور ان کا بغور مطالعہ کر کے عملی زندگی میں نافذ کرنا چاہیئے۔ حاجی محمد فاروق نقشبندی کا کہنا تھا کہ ایسی محافل کا انعقاد ضروری ہے پیر سیدحبیب اللہ شاہ ایک روحانی شخصیت ہیں اور ایسی محفل میں آکر بزرگوں کی آنکھوں سے سب کچھ مل جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی محافل کے انعقاد ہونا چاہیے تاکہ ہمارے نوجوان اس طرف مائل ہوں۔ اللہ تعالیٰ سب کو محفل میں تشریف لانے پر اجر عظیم عطا فرمائیں۔ ۔حاجی ظفر کا کہنا تھا کہ نوجوان اور بچے اس سے مستفید ہوتے ہیں ۔ محفل کے آخر میں ختم خواجگان اور ذکر شریف کے بعد دعا کی گئی۔ محفل میں شریک افراد میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر