مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوکے ایجوکیشنل اینڈ فیتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کرسمس کا تہوار ، بے گھرافراد کو کھانا کھلایا
اولڈہم :یو کے ایجوکیشنل اینڈ فیتھ آرگنائزیشن کی جانب سے اولڈھم کے مقامی چرچ میں بے گھر افراد کیلئے کرسمس کے موقع پر دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی مئیر اولڈھم جاوید اقبال تھے ukeff کے بانی ممبر نسیم اشرف اور حفیظ الزماں کونسلر پیٹر ڈیوس - بانی پادری بوب اور مشہور کاروباری شخصیت نعیم بھٹی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بانی نسیم اشرف کا کہنا تھا کہ مسلم اور عیسائی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم آج بے گھر افراد کے لیے کرسمس کے تہوار پر کھانا کھلا کر انکی خوشیوں میں شریک ہو رہے ہیں اس سے امن محبت اور ایثار و قربانی کا درس ملتا ہے۔ حفیظہ زمان کا کہنا تھا کہ کرسمس کے دن تمام سروسز بند ہوتی ہیں ہم ٹرانسپورٹ فراہم کر کے بے گھر اور ضرورت مند افراد کو یہاں لاتے ہیں اور انہیں کھانا کھلاتے ہیں۔ چیپل کے پادری بوب کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مسلمان کمیونٹی بھی بے گھر افراد کی خوشیوں میں شریک ہوتی ہے ۔کتنی بدقسمتی ہے کہ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی آج کے دور میں ایسا ہوتا ہے۔ مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کرسمس کے تہوار میں ہم بے گھر اور ضرورت مند افراد کی خوشیوں میں شرکت کے لیے یہاں جمع ہیں ہمیں اس تنظیم کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر