مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے کانفرنس،ممبران پارلیمنٹ و دیگر کا اظہار خیال
لندن:مقبوضہ کشمیر میں حالیہ شہادتوں پر برطانوی ممبران پارلیمنٹ کشمیریوں کیلئے آواز بلند کریں اور عالمی برادری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ،آل پارٹیز کشمیر گروپ کی رپورٹ اور آ رگنائزیشن آف اسلامی کانفرنس کی رپورٹ پر عملدرآمد کیا جائے اور غیر جانبدار کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے جو مقبوضہ کشمیر جا کر خود حالات کا جائزہ لے کر اقوام متحدہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے جبکہ برٹش کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہر شہر میں ممبران پارلیمنٹ کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کریں،تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدیدار برطانیہ بھر میں رابطے کر رہے ہیں جبکہ دیگر تنظیمیں بھی اپنے اپنے علاقوں میں رابطوں میں تیزی لا رہے ہیں جبکہ حریت کانفرنس کے نمائندوں عبدالحمید لون اور سید اعجاز احمد کے دورے سے کشمیریوں کا نکتہ نظر اور مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات سے بہتر انداز میں آگاہی قیادت نے کونسلر یاسمین ڈار اور محمد اعظم کو اپنی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار اور لندن کے رہنما عبدالوہاب قادری نے برطانوی پارلیمنٹ کے دو روزہ دورے میں جہاں برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے صدر لارڈ نذیر احمد،سیکرٹری لارڈ قربان حسین،سینئر وائس چیئرمین بیرسٹر عمران حسین ایم پی،جیک بریڈٹن ایم پی،سابق چیئرمین کرس لیزے ایم پی،میاں فیصل رشید ایم پی،محمد یاسین ایم پی،محمد یاسین ایم پی،جان گروگن ایم پی،شیڈو وزیر خارجہ خالد محمود ایم پی،ناز شاہ ایم پی اور جم میکمان ایم پی کے علاوہ یورپی یونین میں قائم یورپین کاکس کی چیئر پرسن لیلیٰ گاسموا کی طرف سے تحریکی معاونت سے آرگنائز کردہ کانفرنس میں بھی شرکت کی جس میں یورپ بھر سے ایک سو سے زائد دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں میں ایٹمی تابکاری اور مختلف علاقوں میں آزادی کی تحریکی اور ریاستی دہشتگردی سے ماحول پر پڑنے والے اثرات پر مقالے پڑے گے،اس کانفرنس میں ہویمین کنسلٹنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر صبور جاوید نے تفصیلی مقالا پڑا جبکہ دیگر مقررین نے بھی جہاں یورپ اور سابق سویت یونین خصوصاً آزر بائیجان کے بارے میں حالات پر روشنی ڈالی وہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تفصیلات سے آگاہ کیا،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے لیلیٰ گاسیموا کو یقین دلایا کہ ان کی تنظیم برطانیہ اور یورپ میں ہر سطح پر مل کر کام کر ے گی،حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اس سے قبل تحریک کے لندن کے راہنما عبدالوہاب قادری کی طرف سے عشائیے میں شرکت کر کے مقامی رہنمائوں کو آگاہ کیا کہ جس انداز میں برطانیہ میں بسنے والے کشمیری اپنے بہن بھائیوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کر رہے ہیں اس پر ہم نہ صرف ان کے شکر گزار ہیں بلکہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے مظلوم بہن بھائیوں کا کیس عالمی سطح پر لڑتے رہیں گے، عبدالحمید لون نے اس موقع پر کہا کہ تحریک حق خود ارادیت کی لیڈر شپ کو حریت کانفرنس اور مقبوضہ کشمیر کے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے بھرپور معاونت ملے گی اور جس طرح کی اطلاعات اور لٹریچر کی ضرورت ہو گی ہم پاکستان سے مہیا کریں گے،اس موقع پر عبدالوہاب قادری نے اعلان کیا کہ ہم بہت جلد لندن میں راجہ نجابت حسین،محمد اعظم اور کونسلر یاسمین ڈار کی قیادت میں باقاعدہ دفتر کھولیں گے جس میں کشمیر تحریکی سرگرمیوں کا مرکز بنا کر برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کشمیر گروپ میں لندن کے ممبران پارلیمنٹ کو بھی متحرک کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر