مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نذیر انقلابی عوامی خدمت کی وجہ سے حلقہ کی عوام میں مقبول:راجہ سجاول حسین
اولڈہم:آزاد کشمیر کی حکومت کو قائم ہوئے دو سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خاں نے خطہ کی اندر ترقیاتی کاموں کو فوقیت دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے حلقہ نمبر2سے آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما جو کہ پچھلا الیکشن محض چند سو ووٹوں سے ہار گئے تھے نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی خاص شفقت سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں دن رات ایک کر دی ہے اور اب حلقہ میں اپنی سیاسی پوزیشن و مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اور اسے دیکھ کر سیاسی مخالفین اور سستی شہرت کے حامل افراد اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے بیانات کی زینت بنے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار برطانیہ کی سماجی،سیاسی اور کمیونٹی شخصیت راجہ سجاول حسین نے میڈیا میں گردشی بیانات کے رد عمل میں دیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں ہمیشہ ایک ٹولہ ایسا ہوتا ہے جو خوش آمد کر کے جماعت اور قائدین کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ آج کے جدید دور دور میں ان کے مکروہ عزائم سے پردہ چاک ہونے میں دیر نہیں لگتی،ان کا کہنا تھا میرا سیاسی بونوں کو ایک ہمدردانہ مشورہ ہے کہ وہ اپنے حال اور دوسروں پر بھی رحم کریں وگرنہ رہی سہی ساکھ بھی خاک ہو جائے گی اور پھر پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر