مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر : بھارتی سکیورٹی کے مظالم، عالمی ضمیر خواب غفلت میں سویا ہو ا:سردار امجد اشرف
اولڈہم :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جارحیت اور نہتے بے گناہ درجنوں کشمیریوں کو سر عام فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا عالمی ضمیر خواب غفلت میں سویا ہوا ہے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا دوہرا معیار کشمیری قوم کو علم بغاوت کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ان دکھ بھرے بہادری اور جرات مندانہ دلی جذبات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر سردار امجد اشرف نے جماعتی کارکنان اور کشمیری قوم کو مخاطب کرتے ہوئے میڈیا کے ذریعے ان تک پہنچایا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اب بھارت کا مکروہ چہرہ آگے سے بڑھ کر بے نقاب ہو گیا ہے وادی کے اندر کشمیری قوم کے حق خود ارادیت اور آزادی کے جذبہ سے ڈر کے صدارتی نظام رائج کر دیا ہے جو کہ انسانی بنیادی حقوق سے پامالی کی انتہا ہے اور اپنے آپ کو جمہوریت پسند ملک کہلوانے والے نے آمریت کی مثال قائم کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر اور بالخصوص برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی باغیرت ہے ہمارے صبر کو اتنا بھی نہ آزمایا جائے کہ ہم تمام حدود پار کرنے سے بھی گریزاں نہ کریں بھارت کو تو اس سچائی کا بخوبی اندازہ ہے کہ کشمیری قوم پچھلے تیس سالوں سے آزادی کی خاطر جانی قربانیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کرتی ۔ان کا کہنا تھا اگر وادی میں حالات مذید سنگین ہو گئے تو پھر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر تاحکم ثانی احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور بعض میں اس کا دائرہ کار پوری دنیا میں پھیلا دیا جائے گا میں جماعتی کارکنان اور عہدیداران سے دماغی طور پر تیار رہنے کی درخواست کرتا ہوں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر