مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
راچڈیل :راچڈیل کی سماجی مذہبی اور کاروباری شخصیت نواز علی کی رہائشگاہ پر چشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضور غوث پاک شیخ قادر شاہ گیلانی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں میں ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود۔راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان ،حاجی محمد اشفاق وارثی،حاجی عبد القیوم مدنی، جبران یاسر ،انور شاد اسلم جلال ، قاری ارشد بری، موسی حنیف مظفر علی حاجی اعظم امتیاز حسین، ندیم اعجاز انور شاد، حماد علی، علیان علی عیسی علیہ زکریا علی نے شرکت کی ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ حاجی محمد اشفاق وارثی، حاجی عبد القیوم، موسی نے بارگاہ رسالت میں پیش کیا۔اس موقع پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے گھر ذکر الہیٰ اور ذکر مصطفیٰ ہوتا ہے ۔ رب کریم نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔ہم انکی خوشی مناتے ہیں جو جہاں کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے۔سب سے بڑی نعمت جو ہمیں عطا کی ہے وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہے۔ رب العالمین نے فرمایا میرا ذکر کرو تو پھر میں تمھارے ساتھ ہوں گا اور جب محفل میں میرا ذکر کرو گے تو میں اس کا ذکر اس سے بڑھی محفل میں کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان کے دل کے دو حصے ہیں ایک نوری اور دوسرا ناری یعنی شیطان اور اگر ذکر الہیٰ کیا جائے تو نوری حصہ شیطانی پہ حاوی ہو جاتا ہے ۔ صوفیاء کرام نے ہمیں لا الہ الااللہ سکھایا ہے ۔ ان کا تھا جو کوئ غافل ہے تو وہ ذکر الہیٰ میں ا جائے سب مشکلیں حل ہو جائیں گی۔مصطفی کی سنت کو چھوڑنے مومن ہو ہی نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ ظاہر نہیں ہے لیکن اپنی قدرت اور طاقت سے کرامات دکھاتا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اس روحانی محفل میں دو موضوع پر ذکر الہیٰ اور دوسرے شیخ عبد القادر جیلانی کے عرس مبارک پر بیان فرمایا۔ صوفیاء کرام نے ہمیشہ ذکر الہیٰ کی طرف توجہ دلائی اور اسی کا درس دیا اور انہوں نے مردہ دلوں کو جلا بخشی۔ان کا مذید کہنا تھا کہ جس گھر میں ذکر الہیٰ و رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہل بیت، صحابہ کرام ہوتا ہے وہ خوش قسمت ہوتا ہے۔ انہوں نے میڈیا بارے کہا کہ آج کے دور میں میڈیا کا کردار اہم ہے جس طرح انہوں نے دین اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلایا ہے قابل ستائش ہے۔ مئیر محمد زمان کا کہنا تھا کہ ایسی محافل ہمارے لیے باعث سکون ہیں اور ہمیں مل کر ذکر الہیٰ کا موقع ملتا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ محفل میں آکر روحانی مسرت ہوئی ہے ۔ میزبان نواز علی کا کہنا تھا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضور غوث پاک کے سالانہ عرس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری دعوت پر محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ درود سلام پیش کرنے کے بعد پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ۔ پاکستان اور دکھی انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی اور شرکائے کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر