مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کوئین الزبتھ ہال میں پروقار تقریب ، مختلف مذ اہب کے راہنمائوں سمیت کمیونٹی کی شرکت
اولڈہم:برطانیہ بھر میں بین المذاہب تنظیمیں کام کر رہی ہیں لیکن اولڈہم ٹاؤن کو منفرد حثیت حاصل ہے کہ یہاں گزشتہ بیس برسوں سے بین المذاہب فورم تواتر سے تقاریب کا انعقاد کر کے کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے عملی طور پر کام کر رہے ہیں ۔ کوئین الزبتھ ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مختلف مذاہب کے راہنماؤں کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملا۔ اس موقع پر فورم کے سیکرٹری مولانا قاری محمد منظور احمد شاکر کا کہنا تھا کہ یہاں تمام مذاہب ،مختلف زبانیں بولنے اور کئ ایسے لوگ بھی ہیں جن کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے جمع ہیں اس سےمعاشرے کے اندر باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے ہمارا مذہب بھی ہمیں اس کی تلقین کرتا ہے۔ مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے فخر اور خوشی ہے کہ میں یہاں موجود ہوں ایسی تقریب کمیونٹی کو آپس میں ملانے کا اہم ذریعہ ہے۔ ہندہ مذہب سے تعلق رکھنے والے بھرت کمہار سوڈیا کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب کے لوگ یہاں موجود ہیں جس دنیا میں ہم آج رہ رہے ہیں ایسی تقریب کے اشد ضرورت ہے ۔ یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والے رابا کا کہنا تھا کہ اس تقریب کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد جمع ہیں اور ہم مل جل کر کام کرنے کے لیے حمکت عملی اپنا سکتے ہیں۔ فورم کے بانی رکن چوہدری محمد اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ فورم کا بانی رکن ہوں اس قسم کی مذید تنظیمیں بننی چاہئیں تاکہ کمیونٹی کو اکٹھا کیا جا سکے۔ رومن کیتھولک چرچ کے پریسٹ فادر فل سمندر کا کہنا تھا کہ اولڈہم ٹاؤن کا خاصہ ہے ہم عید ،دوالی، کرسمس اور دیگر مذاہب کی تقریبات باہمی اتحاد و اتفاق سے مناتے ہیں ۔ تقریب میں مانچسٹر کونسل کے نمائندہ جانی وائن برگر نے بھی شرکت کی اور فورم کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے تمام مذاہب کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے جو کہ منفرد حثیت رکھتا ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر