مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں پاکستانی لوک ورثہ کو اجاگر کرنے کیلئے میوزیکل شو کا انعقاد
اولڈہم :پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں پاکستانی لوک ورثہ کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئے لوک فنکار طاہر نیر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ پروگرام کی میزبانی تنویر کھٹانہ اور خلیل نے کی مقامی گلوکاروں محمد یاسین، رضی رض ، آصف کے نے بھی پرفارم کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر طاہر محمود نیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بچوں کا اپنی ثقافت اور ماں بولی سے جڑا رہنا بہت ضروری ہے۔ ثقافتی میلے ہوں یا لوک ورثہ میوزیکل ایونٹس ہماری نوجوان نسل کو یہ اپنے کلچر سے متعارف کروانے کا باعث بنتے ہیں۔ ایونٹ آرگنائزر تنویر کھٹانہ، تنویر طارق اور نوید چوہان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو اپنے ورثے اور خصوصا فوک میوزک اے متعارف کروانا ہے اور ایسے ایونٹس اس میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔ لوک ورثہ میوزیکل شو کے مہمان خصوصی مئیر آف اولڈہم جاوید اقبال بھٹی کا کہنا تھا کہ اولڈہم میں اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد بہت ضروری ہے جو کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لائیں گے اور نوجوانوں کو بھی مثبت سرگرمی دیں گے۔ میوزیکل شو کی میزبانی کے فرائض خلیل احمد نے انجام دئیے جبکہ مقامی فنکاروں آصف کے، یاسین خان اور رضی رض نے پرفارم کیا۔ اس موقعہ پر ریڈیو سنگم ڈیجیٹل فریکوئنسی پر سننے بارے تعارفی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ شو کے دوران نوجوان بھنگڑے ڈالتے رہے، جبکہ طاہر نئیر اوردیگر فنکاروں کی پرفارمنسز سے شرکاء بھی بے حد محظوط ہوئے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر