مقبول خبریں
پی ٹی آئی رہنما چوہدری محفوظ کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام
بی بی شہید ہی اس ملک کی واحد نجات دہندہ اور عوام دوست رہنما تھیں: بیرسٹر قادری
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
تحریک حق خودارادیت کی جانب سے جان پراکٹر،امجد بشیر،اعجازفضل،رجاسب مغل کو شیلڈز سے نوازا گیا
مظلوم کے ساتھی ہو کہ ظالم کے طرفدار؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
نبی کریم حضرت محمدؐسے عشق و محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے: پیر اابو احمد محمد مقصود مدنی
آشٹن انڈر لائن:رب العالمین نے حضرت محمدؐ کو آخری نبیؐ بھیج کر دو جہاں کیلئے رحمۃالعالمین بنا دیا،آپؐ سے پہلے لوگ زمانہ جاہلیت میں زندگی گزار رہے تھے خصوصاً عورتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی غلامانہ سلوک اور بچیوں کوزندہ درگور کرنا عام رواج تھا حضرت محمدؐ نے انسانیت،ہمدردی امن و محبت اورباہمی بھائی چارے کے ساتھ دوسرے مذاہب کو عزت و احترام سکھایا اس وجہ سے رب العالمین نے جو مرتبہ و مقام آپؐ کو عطا کیا وہ پہلے پیغمبران اسلام کو نصیب نہیں ہوا،ان تاریخی حقائق کوادارہ نور الاسلام فیصل آباد کے بانی پیر اابو احمد محمد مقصود مدنی نے آشٹن ٹائون میں مشہور و معروف سماجی،مذہبی و کمیونٹی شخصیت الحاج محمد شبیر نقشبندی کی رہائش گاہ پر جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں رکھی گئی ایک روح پرور اور ایمان افروز محفل کے موقع پر شریک محفل کو بتاتے ہوئے موتیوں کی لڑی میں پرویا،ان کا مزید کہنا تھا کہ نبی کریمؐ سے عشق ہمارے ایمان کا حصہ ہے حضرت محمدؐ پر نبوت ختم ہے اور تا قیامت اور کوئی نبیؐ نہیں آئے گا،افسوس کا مقام یہ ہے کہ آج کے دور میں امت مسلمہ سیرت النبیؐ پر عمل کرنا اور قرآن مجید کی تعلیمات سے راہنمائی لینا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے آزمائشوں کا سامنا ہے لیکن اس وقتی آزمائش سے نکل کر ایک بار پھر دین اسلام کا عالم اقوام میں غلبہ ہو گا اس کیلئےہمیں استقامت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہو گا اور نوجوان نسل کو اسلام کی تبلیغ کیلئے تعلیم دینی ہو گی جو کہ یورپ اور برطانیہ میں حوصلہ افزا ہے،محفل میں نعت رسول مقبولؐ کا نذرانہ پیش کر کے حاجی محمد اشفاق وارثی،حاجی عبدالقیوم مدنی،قاری زاہد شریف،شہباز حسن قادری نے محفل میں روحانی وجد پیدا کر دیا،محفل میں امجد حسین،الحاج شبیر راٹھور،حاجی عبدالقیوم،جہانگیر وارثی،آصف حبیب ملک و دیگر نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر