جے کے این اے پی کا11فروری کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان
اولڈہم :جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی کابینہ کا اہم اجلاس نوٹنگھم میں ہوا جس کی صدارت نیشنل عوامی ببرطانیہ برانچ کے صدر سردار امجد اشرف نے کی اجلاس میں مقبول بٹ شہید کی برسی کے حوالے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم 11فروری کو جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی اور ان کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ کرے گی اجلاس میں پارٹی کے فیڈز اور ممبر شپ کے حوالے سے از سر نو جائزہ لیا گیا اور نئے اورجدید طریقہ کار کے تحت نئے لوگوں کو سیاسی عمل میں شامل کیا جائے گا تاکہ ہم اک ہم اک جاندار مضبوط پارٹی کی تشکیل میں اپنا رول دے سکیں ۔ جو سائنسی اور انقلابی بنیادوں پر قومی آزادی کی تحریک کو آگے لے جاسکے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر