مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم ٹاؤن میں جشنِ عید میلاد النبیؐ کا جلوس،علمائے کرام،عاشقان رسولؐ کی بڑی تعداد میں شرکت
اولڈہم:برطانیہ بھر میں ماہ ربیع الاول کے دوران جشن عیدمیلادالنبیؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے اولڈہم ٹاؤن سے پچھلے چھبیس سالوں سے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس نکالا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں ٹاؤن کی اہلسنت والجماعت کی تمام مساجد کے علماء کرام اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جلوس نکالا اور اہلیان ٹاؤن نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا قاری محمد اسلم سیالوی، مولانا قاری عبد الشکور قادری، مولانا عطاء الصطفے سیفی اور دیگر کا کہنا تھا کہ کہ آج عاشقان مصطفٰی نے جلوس میں شرکت کی اور مختلف راستوں سے گزرے۔ ان کا مذید کہنا کہ جلوس کا مقصد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام محبت اور باہمی اتحاد و اتفاق اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کے عزت و احترام اور اسلام ایک پر امن مذہب کا پیغام عام کرنا ہے ۔جلوس کے راستے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم درود شریف اور نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے نعرہ تکبیر بھی بلند کرتے جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جھنڈے بھی لہراتے آگے بڑھتے رہے۔پیر صاحبزادہ انوار الحق کا کہنا تھا کہ کہ ہم سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام محبت کو عام کرنے کے لیے جمع ہیں جو کہ امن و محبت کا ہے اور اہلیان اولڈہم نے اسکا انعقاد کیا ہے ۔ مدینہ مسجد کے صدر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ وہ علماء کرام اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کر کے سچے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا عملی ثبوت دیا ۔ شرکائے جلوس کو لنگر بھی پیش کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر