مقبول خبریں
پی ٹی آئی رہنما چوہدری محفوظ کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام
بی بی شہید ہی اس ملک کی واحد نجات دہندہ اور عوام دوست رہنما تھیں: بیرسٹر قادری
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
تحریک حق خودارادیت کی جانب سے جان پراکٹر،امجد بشیر،اعجازفضل،رجاسب مغل کو شیلڈز سے نوازا گیا
مظلوم کے ساتھی ہو کہ ظالم کے طرفدار؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
ممتاز صنعت کار ذوالفقار چوہان اور انکی زوجہ کاشفہ چوہان کی مئیر کونسلر جاوید اقبال سے ملاقات
اولڈہم:پاکستان سے آئے ممتاز صنعت کار ذوالفقار چوہان اور انکی زوجہ صدر وویمن فورم لاہور کاشفہ چوہان جو ان دنوں برطانیہ کے نجی دورہ پر ہیں مختلف شہروں میں سیرو تفریح کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔ اولڈہم ٹاؤن کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کی خصوصی دعوت پر انکے چیمبر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور برطانوی معاشرے میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی تمام شعبہء ہائے زندگی میں نمایاں خدمات اور خواتین کے کردار بارے بھی بات چیت ہوئی،اس موقع پر ذوالفقار چوہان اور کاشفہ چوہان کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ میں نجی دورے پر ہیں لیکن ساتھ ہی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ،کاروباری شخصیات اور مختلف تنظیموں کے افراد سے ملنے کا موقع بھی ملا ہے اولڈہم ٹاؤن میں کاروبار کے بے شمار مواقع موجود ہیں اسکے علاوہ اب سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں بھی کاروبار شروع کرنے کا سنہرا موقع ہے یہاں کا ماحول بالکل پاکستان جیسا ہے مئیر جاوید اقبال نے بڑی گرمجوشی سے خوش آمدید کیا جو ہمیشہ یاد رہے گا ہم مل جل کر برطانیہ اور پاکستان میں کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں ۔ مئیر کو لاہور دورہ کی دعوت دیتے ہیں ۔ہم برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی مہمان نوازی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ مئیر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ انکے لیے اعزاز کی بات ہے ہمارے معزز مہمان یہاں تشریف لائے ہم ملکر کر کاروبار کرنے کے سنہری مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر