مقبول خبریں
پی ٹی آئی رہنما چوہدری محفوظ کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام
بی بی شہید ہی اس ملک کی واحد نجات دہندہ اور عوام دوست رہنما تھیں: بیرسٹر قادری
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
تحریک حق خودارادیت کی جانب سے جان پراکٹر،امجد بشیر،اعجازفضل،رجاسب مغل کو شیلڈز سے نوازا گیا
مظلوم کے ساتھی ہو کہ ظالم کے طرفدار؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان نے کرتارپورہ راہداری کھول کر سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے:سردار امجد اشرف
اولڈہم :پاکستان نے کرتاپور راہداری کھول کر بھارت کی سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیےہیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہ دیا ہے کہ وہ تمام سڑکوں کی فی الفور مرمت کروائیں گے اور سکھ کمیونٹی کو تمام تر وسائل مہیا کریں گے ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اب پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ کشمیر قوم کو بھی ایک دوسرے سے میل ملاپ کرنے کے لیے ریاست جموں کشمیر کے تمام قدرتی راستے کھول دینے چاہئیں اور باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ کو سفری دستاویزات تسلیم کرتے ہوئے سفر کرنے کی اجازت ہو۔ ان خیالات کا اظہار جمعوں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر سردار امجد اشرف نے کرتا پور راہدری کے کھلنے کے بعد میڈیا کے ساتھ خصوصی بیٹھک میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری قوم بھی انکا پیدائشی حق دیا جائے تاکہ ہم اپنے مستقبل کا تعین کر سکیں دنیا میں بے شمار ایسے ممالک ہیں جو ابادی اور رقبہ کے اعتبار سے ریاست جموں کشمیر سے بھی کم ہیں اور وہ آزاد و خودمختار حثیت سے قائم ہیں لہذٰا کشمیری قوم بھی آزاد و خودمختار حثیت سے اس ایک کامیاب ریاست دنیا کے نقشے پر ابھر سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جب پاک وہند پر برطانوی راج تھا اس وقت بھی ریاست جموں کشمیر کی علیحدہ اور خودمختار حثیت تھی اور اب کشمیری قوم غلامی کی زنجیروں میں جھکڑی ہے۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر