مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم ٹاؤن میں میلاد مصطفیٰ ؐ محفل کا انعقاد ، پیر ابو محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
اولڈہم :اولڈہم ٹاؤن میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی روح پرور اور ایمان افروز محفل کا انعقاد محمد یاسر اعظم اور جبران یاسر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف بھیجنے کی فضیلت بیان کیا ۔ محفل میں محمد شہباز مطلوب اور محمد اشفاق وارثی نے گلدستہ نعت کا ہدیہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پرسوز آواز میں پیش کر کے محفل گرما دیا۔محفل کی خاص بات نوجوانوں کی بھرپور شرکت تھی۔ پیر محمد مقصود مدنی نے آیت کریمہ پڑھی اور بتایا کہ اس کا مفہوم بے شک رب العالمین اور فرشتے درود بھیجتے ہیں آپ بھی بھیجو۔ اور امت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ رب العالمین کا درود اپنی شان کے لائق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں رب العالمین درود بھیجتے ہیں پڑھتے نہیں۔ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرا امتی مجھ پر درود بھیجتا ہے رب کریم اس پر دس مرتبہ بھیجتے ہیں اور دس گناہ معاف ہوتے ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ رب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رحمتیں بھیجتے ہیں۔ درود شریف کے فضائل بیان کیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات ہماری مائیں ہیں کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندہ ہیں جبکہ شہادت کا رتبہ پانے والے بھی زندہ ہوتے ہیں اور انکی بیواؤں کے ساتھ چار ماہ دس دن بعد نکاح ہو سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جو درود شریف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھیجتے ہیں اسکی شفاعت کے لیے حضور پاک ضرور تشریف لاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ درود تب ہی قبول ہوتا ہے جب صدقے دل سے پڑھا جائے ۔ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل میں حاجی عبد القیوم، علی حسن، حاجی چوہدری نواز، راجہ تنویر، حسن، ماسٹر شبیر، راجہ دلپزیر، ہارون الرشید، محمد الحامد، حفیظ، محمد ندیم ارشاد، چوہدری افضل، امجد حسین، و دیگر نے شرکت کی۔ ختم شریف پڑھا گیا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر