مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت سندھ کے تعاون سے رائل بارو آف چیلسی اینڈ کنزنگٹن لندن میں سندھ کلچرل فیسٹول کا انعقاد
لندن(خصوصی رپورٹ: مونا بیگ) سندھ کی ہزاروں سال پرانی ثقافت امن اور محبت میں گندھی ہوئی ہے یہاں کے لوگ دنیا بھر میں اپنی مٹاس اور رواداری سے جانے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار مقررین نے لندن بارو آف چیلسی اینڈ کنزنگٹن میں منعقدہ سندھ کلچرل فیسٹول میں کیا، صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ، صنم بھٹو، گج محمد جاکھرانی، ڈاکٹر لال چند ارکانی سمیت متعدد سندھی شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ پاکستان ہائی کمیشن لندن سے منسٹر کوآرڈینیشن جی این میمن بطور مہمان شریک ہوئے۔تقریب میں یوکے کے علاوہ یورپ بھر سے فیمیلیز نے شرکت کی اور سندھی فنکاروں کی پرفارمنس پر دل کھول کے داد دی۔ لندن بارو آف چیلسی اینڈ کنزنگٹن کی میئر میری تھریسا روزی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھی مہمانوں کو خوش آمدید کہا، انکا کہنا تھا کہ سندھی تہذیب و ثقافت دنیا کی پرانی تہذیبوں میں سے ہے جسکا تذکرہ تاریخ میں جابجا ملتا ہے انہیں خوشی ہے کہ اس تہذیب سے جڑے لوگ آج اس کونسل میں خوشیاں سمیٹ رہے ہیں۔تقریب کا اہتمام سندھی ایسوسی ایشن یورپ نے کیا تھا !!