مقبول خبریں
پی ٹی آئی رہنما چوہدری محفوظ کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام
بی بی شہید ہی اس ملک کی واحد نجات دہندہ اور عوام دوست رہنما تھیں: بیرسٹر قادری
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
تحریک حق خودارادیت کی جانب سے جان پراکٹر،امجد بشیر،اعجازفضل،رجاسب مغل کو شیلڈز سے نوازا گیا
مظلوم کے ساتھی ہو کہ ظالم کے طرفدار؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
دین اسلام کی تبلیغ کیلئے پیر ابو احمدمقصود مدنی کی کاوشیں قابل رشک ہیں :محمد شبیر سیالوی
آشٹن:دین اسلام کی تبلیغ اور معاشرے کی بہتری کے لیے ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی کاوشیں قابل رشک ہیں ۔ یہ باتیں نوجوان مذہبی عالم دین محمد شبیر سیالوی نے پیر محمد مقصود مدنی سے انکے آستانہ عالیہ چوراہیہ میں ایک خصوصی ملاقات کے موقع پر کیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ معاشرے کی بہتری اور نئ نسل کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے اور معاشرے کا مفید شہری بننے میں عورت کا کردار بنیادی ہے کیونکہ ماں ہی بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے اور اگر وہ تعلیم یافتہ نہیں ہو گی تو بچے کی پرورش بہتر نہیں ہو سکتی اس ضمن میں ادارہ نور السلام فیصل آباد میں پیر صاحب نے جو بچیوں کو گریجویشن تک تعلیم حاصل کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہوا ہے قابل ستائش و فخر ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم ادارے کے لیے تعاون کریں گے ۔پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ وہ قبلہ محمد شبیر سیالوی کے شکر گزار ہیں کہ وہ استانہ چوراہیہ پر تشریف لائے انہیں دیکھ کر انکے والد مولانا محمد بشیر سیالوی مرحوم کی یاد آگئی مرحوم کی شخصیت انسانیت کا اعلیٰ نمونہ اور اہلسنت والجماعت کے لیے ایک قیمتی سرمایہ تھے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ادارہ نور السلام محدود مالی وسائل کے باوجود دین اسلام کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہے اور کرتا رہے گا میں اس پر رب العالمین کا شکر بجا لاتا ہوں ( آمین )اس موقع پر محمد نوید، حاجی عبد القیوم، حاجی محمد اشفاق وارثی، محمد یاسر . چوہدری محمد عارف، محمد ندیم ارشاد،صنوبر، محمد سجاد(چڑھاوا) جبران یاسر ، بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر