مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
عامر خواجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل صوبہ سندھ پاکستان کے نائب صدر منتخب ،حکم نامہ جاری
مانچسٹر:برطانیہ پاکستان چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر عامر خواجہ کو تجربے اہلیت اور خدمت خلق کے جذبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل صوبہ سندھ پاکستان کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے اور اس بارے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اپنے دستخط سے حکم نامہ جاری کر دیا ہے اور کہا کہ دعا گو ہیں کہ رب العالمین ہم سب کو مصطفوی مشن سے پختہ وابستگی کی استقامت عطا فرمائے آمین اور امید ظاہر کی کہ موصوف اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مشن کے فروغ کے لیے عملی کام کریں گے۔ اس موقع پر عامر خواجہ کا کہنا تھا کہ تحریکِ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے میرے لیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کمیونٹی کی معاونت کی ضرورت ہے پر امید ہوں کہ اس ضمن میں کمیونٹی راہنمائی فرمائے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر