مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائناتؐ پر ایمان افروز اور روح پرور محفل کا انعقاد
راچڈیل:نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان افروز اور روح پرور محفل کا انعقاد ہواجسکی صدارت راچڈیل کے مئیر کونسلر محمد زمان نے کی۔ مولانا محمد اقبال امام و انچارج یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم و استاد عابد خان امام چیتھم ہل مسجد مانچسٹر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری علی نے اپنی خوبصورت آواز میں کیا جبکہ اعجاز ظفر کو نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا شرف حاصل ہوا۔نقابت کے فرائض محمد آصف طاہر نے سر انجام دئیے۔خطیب اعظم و امام یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم مولانا محمد اقبال نے اردو میں جبکہ خطیب اعظم چیتھمم ہل مسجد یو کے اسلامک مشن استاد عابد خان نے انگریزی میں مفصل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ یہ ماہ ربیع الاول بڑا برکتوں و رحمتوں کا مہینہ ھے جس میں سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔آپ ساری کائنات کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ نوع انسانیت کے لیے عالمگیر نمونہ ہے لیکن جوں ھی امت مسلمہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا چھوڑ دیا تو گئی۔معاشرتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ھے۔خاندانی نظام بری طرح بکھر چکا ھے۔اخلاقی اقدار کا جنازہ کب کا نکل چکا ھے۔دنیائے انسانیت بالخصوص امت مسلمہ کو آج پھر ایک بار اس عظیم الشان مقدس ہستی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کیطرف رجوع کرنے کی اشد ضرورت ھے۔آپ صلی اللہ جیسا پیار نہ کوئی دے سکا اور نہ دےگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بچوں سے شفقت و محبت، بیویوں کیساتھ حسن سلوک ،گھر والوں،رشتہ داروں،ہمسایوں، اپنوں اور غیروں، حتی کی اپنے دشمنوں کیساتھ ھمدردی اور انکے لیے دعائیں جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔انسانیت کی بھلائی کے لیے اللہ کے حضور گر گرا کر دعا کرنے والا محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا نہ کوئی نبی آیا اور نہ آئے گا۔جو اپنی امت کا نقصان برداشت نہیں کر سکتا اور امت کے فائدے کے لیے وہ ہر وقت اپنے رب العزت سے دعائیں مانگتا رہا۔آئیے آج ھم اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں ہم نے اس ذات اقدس کے لیے کیا کیا ھے؟ہمارے لیے لمحہ فکریہ ھے۔دنیا کی کل مسلم آبادی میں کتنے فیصد مسلمان پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں،ایک سروے کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان بے مشکل سے کل آبادی کا 10 فیصد نماز پڑھتے ہیں۔اس 10 فیصد میں سے بھی سارے پانچ وقت کی نماز نہیں پڑہتے ھونگے۔اگر یہ حال ھے اور رہے گا تو پھر ہم پر زلزلے اور سیلاب و دیگر قدرتی آفات نازل ہوتی رہیں گی۔لہذا اب بھی وقت ہے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ھوئے احکامات و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیوی و اُخروی زندگی کو سنوارنے میں کامیاب ہو جائیں۔امام و خطیب اعظم نیلی مسجد قاری ممتاز احمد،مولانا میر اعظم خان و تقریب صدارت مئیر آف راچڈیل محمد زمان نے بھی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر پہلو ھمارے لئے مشعل راہ ہے۔اپکی سیرتِ طیبہ کے بغیر کسی طرح بھی کامیابی و کامرانی حاصل نہیں ہو سکتی۔اپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جیسا اخلاق و کردار و حسن سلوک،محبت و شفقت،ہمدردی و صلہ رحمی کی مثال تا قیامت نہیں مل سکتی۔منتظمین مسجد میں بشیر احمد،ضمیر احمد،ظہیر احسان،عمران احمد،اعجاز ظفر،ڈاکٹر عمر طاہر،اصف طاہر، اور یو کے اسلامک مشن کے دیگر ممبران اشرف ضیاء،افضل شریف،عامر ضیاء،خالد چوہدری ( میڈیا انچارج یو کے آئی ایم ) ،نبیل احمد کے علاؤہ علاقہ بھر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت فرما کر سرورِ کائنات محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کی بارونق و با برکت محفل کا حصہ بنے۔منتظمین مسجد نے صدر محفل و مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا محمد اقبال نے تمام انسانیت و امت مسلمہ کی بھلائی اور خیر کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر