مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
لوٹن : برطانیہ کے شہر لوٹن میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور نے سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل آزاد کشمیر ریاض نوید بٹ، سابق پرنسپل ڈگری کالج کوٹلی سردار محمد نواز و دیگر معزز مہمانوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ کاغان ہاوس پر پرتکلف عشائیہ دیا۔ اس موقع پر سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید بٹ اور سابق پرنسپل ڈگری کالج کوٹلی سردار محمد نواز کے علاوہ مئیر آف لوٹن میڈم نسیم ایوب، سابق مئیر چوہدری محمد ایوب، کونسلر محمد اسلم ،چوہدری محمد بشیر، چوہدری یاسین، ڈاکٹر رضوان نوید بٹ، سردار ظہور احمد اور شاید حسین سید موجود تھے۔اس عشائیہ تقریب میں قانون کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید بٹ کو مئیر آف لوٹن نے شیلڈ پیش کی اور تعلیم کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کو مئیر آف لوٹن میڈم نسیم ایوب نے شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو ہوئی اور شرکاء نے مسئلہ کشمیر کے قابل قبول حل اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔سید حسین شہید سرور نے کہاکہ گذشتہ سات عشروں سے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم جاری ہیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اس دوران آزاد کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خٰیال کیا گیا اور خاص طور پر قانون اور تعلیم کے شعبوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔