مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
ٹائٹینک کی ہیروئین اب انڈین بھنگڑے پر ٹھمکے لگانے کو تیار .. !!
لندن ... ہالی وڈ کی معروف فلم ٹائٹینک میں اپنی محبت بھری لازوال اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکارہ کیٹ ونسلٹ کے بارے میں اگر آپ کو یہ پتہ چلے کہ وہ دیسی گانوں پر ٹھمکے لگانے کی خواہشمند ہے تو آپ کو کیسا لگے گا؟ خیر آپ کو جیسا بھی لگے کیٹ نے تو فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ آیندہ سال ایسا کر کے دکھائیں گی۔ دیسی اور مغربی اداکاروں پر مشتمل مصالحے دار فلمیں تو پہلے ہی مارکیٹ میں آرہی ہیں لیکن مغرب میں چونکہ اس طرح گانے اور ڈانس کا رواج نہیں جسطرح مشرق میں ہے اسلئے آئندہ سال ریلیز ہونے والی فلم "گولڈن سپیرو" یعنی سونے کی چڑیا نامی فلم کا شائقین شدت سے انتظار کریں گے۔ پنجابی گانوں اور جزباتی بھنگڑوں کے کوریوگرافر راجیو کھنچی اس کام کیلئے ناصرف تیار ہیں بلکہ شدت سے فلم کے شروع ہونے کے منتظر بھی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجیو کچھ عرصہ قبل اسی کام کے سلسلے میں لاس اینجلس میں تھے۔ اس فلم میں ایک ہیروئین انڈیا سے بھی لی جائے گی لیکن اس کا نام ابھی صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔ واضع رہے کہ راجیو کھنچی اپنے کام کے حوالے سے ناصرف قومی بلکہ بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔