مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
محمد سلیمان رکھیالوی و دیگر کا ماہر قانون دان نذیر احمد غوری کی وفات پر اظہار تعزیت
اولڈہم :موت کا ذائقہ ہر جاندار شئے کو چکھنا ہے ۔زندگی میں اپنے اخلاق، علم و عمل کردار ، اپنے پیشہ سے صحیح انصاف کرنے اور عوام الناس میں نمایاں مقام بنانے والا شخص جب دنیا سے چلا جاتا ہے اور ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو جاتا ہے تو اسکا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے ایسی ہی ایک شخصیت اور آزاد کشمیر کے ماہر قانون دان نذیر احمد غوری مرحوم کی تھی جنکے لب و لہجہ میں دھیمہ پن اور انسان دوستی ہمیشہ زندہ رہے گی ۔برطانیہ میں رہائش پذیر مرحوم کے انتہائی لاڈلے شاگرد سابق جنرل سیکرٹری میرپور بار ایسوسی ایشن محمد سلیمان رکھیالوی ایڈووکیٹ نذیر احمد غوری کی وفات کا سن کر انتہائی رنجیدہ ہیں اور انکا کہنا تھا کہ مرحوم کی شخصیت کے کسی پہلو کو بھی الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے دکھ رنج اور اس ریاستی المیہ پر تمام تر ہمدردیاں خاندان ،قریبی رفقاء اور دوست احباب کے ساتھ ہیں ۔ دیگر اظہار تعزیت کرنے والوں میں حاجی محمد بشیر، کونسلر عتیق الرحمن، حاجی محمد نذیر، اعجاز بشیر، حفیظ الرحمٰن، سجاد نزیر، محمد طارق اور دیگر افراد شامل تھے۔ رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں (آمین)۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر