مقبول خبریں
یو کے آئی ایم شعبہ خواتین کا کمیونیٹیز خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا خوبصورت جذبہ
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مشتاق لاشاری کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
لندن (خصوصی رپورٹ:اکرم عابد) رائل بارو آف کنزنگٹن اینڈ چیلسی نے تھرڈورلڈ سالیڈیرٹی کے چیئرمین ایلڈرمین مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا دیا ہے وہ پہلے پاکستان یا غیرسفید فام باشندے ہیں جن کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے اس موقع پر کنزنگٹن اینڈ چیلسی ٹائون ہال میں ایک پروقار تقریب منعقدہوئی جس میں بیگم صنم بھٹو نے مشتاق لاشاری کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی،یہ پورٹریٹ سرکاری طورپر بنایا گیا ہے اور اسے کونسل کے میئر پارلر میں لگایا گیا ہے،اس موقع پر بیگم صنم بھٹو کاکہنا تھا کہ ایک پاکستانی کو اتنا بڑا اعزاز ملنا سارے پاکستانیوں کیلئے فخر کی بات ہے انہوںنے کہاکہ پورٹریٹ کی نقاب کشائی کرنا ان کیلئے بھی فخر کا باعث ہے ایلڈرمین مشتاق لاشاری نے کہاکہ انہوں نے بطور کونسلر نہ صرف بارو کے عوام کی خدمت کی بلکہ بطور چیئرمین تھرڈورلڈسالیڈیرٹی انہوں نے دنیا بھر کے محکوموں کی آواز کو دنیا کے بڑے ایوانوں میں پہنچایا،انہوں نے کہاکہ وہ خود کو ایک باروتک محدود نہیں رکھنا چاہتے تھے بلکہ انکی خواہش تھی کہ وہ سارے برطانیہ اور تیسری دنیا کے لوگوں کی خدمت کریںاس لئے انہوںنے کونسلرشپ چھوڑ دی ہے تاہم انہیں خوشی ہے کہ بارونے انہیں اتنے بڑے اعزاز سے نوازا،انہوں نے کہاکہ اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ برطانوی معاشرہ کس قدر رواداری اور بردباری والا ہے،کنزنگٹن اینڈ چیلسی بارو کی میئرکونسلر میری ٹریسوسی نے مشتاق لاشاری نے بارو کے عوام کیلئے شاندار خدمات انجام دی ہیں اور بطور ڈپٹی میئر بھی وہ انتہائی کامیاب رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کونسل نے انہیں پہلے ایلڈرمین کا خطاب دیااور اب ان کا پورٹریٹ کونسل میں لگایا جارہا ہے،برینٹ کے میئرکونسلر ارشد ڈار نے کہاکہ مشتاق لاشاری اس اعزازکے بجاطور پر حق دار تھے کیونکہ انہوںنے نہ صرف باروکے عوام کی بلکہ مجموعی طور پر ساری انسانیت کی زبردست خدمت کی ہے اوریہ سلسلہ اب بھی جاری ہے،مظفر چوہدری نے کہاکہ مشتاق لاشاری برطانوی پارلیمنٹ میں تھرڈورلڈسالیڈیرٹی کے پارلیمانی گروپ کے ذریعے پاکستان کیلئے بہت زیادہ کام کررہے ہیں انہوںنے ہمیشہ غریبوں کی بات کی ہے انہوںنے کہا کہ کمیونٹی کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،محمود جمال کاکہنا تھا کہ مشتاق لاشاری انتہائی متحرک ہیں اور ساری کمیونٹیز کیلئے بلاتخصیص کام کررہے ہیں،تقریب میں سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن،ڈاکٹر عائشہ، میاں سلیم اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔