مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اپنی نوجوان نسل کو دنیاوی کے ساتھ دینی تعلیم دینا ہماری ذمہ داری ہے:پیر ابو محمد مقصود مدنی
اولڈہم:ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی برطانیہ کے تبلیغی دورہ اور ربیع الاول میں جشن عید میلاد النبی کی روح پرور اور ایمان افروز محافل میں شرکت کے لیے تشریف لا چکے ہیں ۔ انکے اعزاز میں مرید خاص چوہدری مطلوب حسین مدنی کی رہائشگاہ پر ایک عشائیہ دیا گیا جسمیں حاجی محمد اشفاق وارثی، حاجی عبد القیوم مدنی ،بشارت حسین، صنوبر حسین، عابد حسین ،محمد ندیم ارشاد، نصارت حسین، چوہدری محمد ذوالفقار علی، علی حسن،منیر احمد، ریاست علی، محمد لعل حسین مدنی، نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں جب بھی کسی کا نام پکارا جاتا ہے تو پورے نام کی بجائے آدھا لیا جاتا ہے جو بہت بڑا گناہ ہے ہمیں اس بارے اپنی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر کسی کا ظرف دیکھنا ہو تو جب آپ اسکی صحبت کرتے ہیں اور تعلقات بڑھتے ہیں تو اصلیت سامنے آتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ و یورپ میں ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کی تعلیمات قرآن مجید اور احادیث کی روشنی میں دینی چاہیے اور عام فہم زبان میں انہیں سمجھانا چاہیے یہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ مستقبل میں اسلام کا پیغام انہوں نے ہی عالمی سطح تک پھیلانا ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو دنیاوی کے ساتھ دین کی تعلیم سے بھی مستفید کریں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر