مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کراس روڈز ٹوگیدر چیرٹی کی جانب سے ادھیڑ عمر افراد کیلئے چوزوں کی دیکھ بھال کر نیکا منصوبہ شروع
راچڈیل:گریٹر مانچسٹر کے ٹاؤن راچڈیل میں واقع کراس روڈز ٹوگیدر چیرٹی نے ادھیڑ عمر کے افراد جو کہ کئیر ہومز میں رہائش پذیر ہیں اور کئ ہفتوں تک انکے عزیز و اقارب ملنے نہیں آتے اور وہ تنہائی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے کے لیے مرغی کے چوزوں کی دیکھ بھال کرنے کا ایک ایسا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت راچڈیل میں قائم پانچ کئیر ہومز میں پانچ پانچ چوزے دے گئے ہیں تاکہ ان میں رہائش پذیر ادھیڑ عمر پنشن شدہ افراد انکی دیکھ بھال کے ساتھ انہیں پالیں اور مصروفیت کی وجہ سے وہ تنہائی کا شکار نہ ہوں۔یہ منصوبہ کامیابی سے جاری ہے ۔ کراس روڈز ٹوگیدر چیرٹی کے چیف ایگزیکٹو پال پرلبری کا کہنا تھا کہ کئیر ہومز میں رہائش پذیر ادھیڑ عمر افراد میں سے کئ ایسے ہیں جنکو دو ہفتوں تک کوئ بھی ملنے نہیں آتا اور وہ تنہائی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مجھے خوشی ہےکہ مقامی سطح پر مختلف رضاکار تنظیمیں ادھیڑ عمر افراد کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کرتے ہوئے انکو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں کردار ادا کر رہی ہیں ۔یاد رہے گریٹر مانچسٹر میں اسطرح کا یہ پہلا انفرادی منصوبہ ہے۔کراس روڈز ٹوگیدر چیرٹی کی مالی امداد ہےووڈ مڈلٹن اور راچڈیل کلینکل کمیشنگ گروپ نے کی ۔اس منصوبہ سے کئیر ہومز میں رہائش پذیر ادھیڑ عمر انتہائی خوش ہیں اور انکی شخصیت کے اندر نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اس موقع پر راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان نے بھی کئیر ہومز کا دورہ کیا اور ادھیڑ عمر کے افراد سے ملے اور اس منفرد منصوبے سے انکی زندگی میں نمایاں تبدیلی سے بے حد متاثر ہوئے اور اسطرح کے منصوبوں کی۔حوصلہ افزائی پر زور دیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر