مقبول خبریں
یو کے آئی ایم شعبہ خواتین کا کمیونیٹیز خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا خوبصورت جذبہ
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی دعوت پر پیس فاؤنڈیشن گروپ کے وفد کامئیر چیمبر کا دورہ،مقاصد پرگفتگو
اولڈہم:دنیا میں امن و محبت باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کے لیے کئ رضاکار تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ آج سے تہتر برس پہلے جاپان کے شہر ہیروشیما میں ایٹم بم گرا کر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی گئی تھی اس تاریخ کے بدترین واقعہ کی یاد میں قائم پیس فاؤنڈیشن گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ دنیا بھر میں جا کر امن و محبت کے پیغام کو پھیلایا جائے۔ پیس فاؤنڈیشن گروپ ہیروشیما جاپان کا وفد اجکل سرکاری دورے پر برطانیہ آیا ہوا ہے۔ اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کی خصوصی دعوت پر مئیر چیمبر کا دورہ کیا اور پیس فاؤنڈیشن گروپ کے مقاصد اور برطانیہ میں اپنے دورے بارے بات چیت کی اس موقع پر مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ انکے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس گروپ نے مانچسٹر میں سب سے پہلے اولڈہم کا دورہ کیا یہ دنیا میں امن کی بات کرتے ہیں اور اولڈہم ٹاؤن برطانیہ کے پرامن میں سے ایک ہے ۔ پیس فاؤنڈیشن گروپ کے ساتھ کام کرنے والی کیتا، نینو، کیمی کو ایسلے گومو کا کہنا تھا کہ 73برس پہلے ہیروشیما پر ایٹم بم گرا کر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی گئی تھی ہم اس سانحہ کی یاد میں دنیا بھر میں امن کا پیغام عام کرنے کے لیے کام کرتی ہیں اسی سلسلے میں برطانیہ کے دورے پر ائ ہوئ ہیں اولڈہم ٹاؤن آکر اچھا لگا ۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر