مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
ڈیم فنڈ:ناروے نے یورپی،سکینڈنیوین ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا دو گھنٹے میں 8 کروڑ جمع: فیصل جاوید
◦ اوسلو: پاکستان کمیونٹی ناروے اور پاکستان ایمبیسی ناروے کے مشترکہ تعاون سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر فیصل جاوید تھے اور مہمان گرامی میں صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی اور اداکارہ عتیقہ اوڈھو تھی ۰پروگرام کے شروع میں ہی دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئےپروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری خالد محمود نے کیا اور نعت مبشر جاوید نے پڑھی۰اوسلو پاکستانی کمیونٹی کو دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیرکے متعلق صدر پاکستان عارف علوی وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیانات تقریب میں دکھائے گئے۔ ◦ سفیر پاکستان ظہیرپرویزخان نے ڈیم فنڈ کی تقریب میں آئے ہوئے اپنے مہمانوں اور حاضرین کو خوش آمدید کہا اور کہا آپ کو جان کرخوشی ہوگی کےناروے میں بسنے والے پاکستانی اگرچہ اپنے وطن عزیز سے دور ہیں لیکن ان کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں کسی بھی خوشی اور غمی جوپاکستان میں ھواپنی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر پاکستانپاکستان امبیسی نے ڈیم فنڈ ریزنگ کے لئے اوسلو میں مقیم تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور سماجی تنظیموں کے کمیٹی تشکیل دی رحمااسلامی ریلیف ناروے نے اس کار خیر میں رضاکارانہ کردار ادا کیامہمانگرامی آج جو اس حال میں بیٹھے پاکستانی خواتین و حضرات بزرگوں اور بچوں کو دیکھ رہے ہیں یہ تمام پاکستانی سماجی اور مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے اس مقصد کے لئے اکٹھے ہو کر اپنی قومی یکجہتی کا اظہار کیا ہے میں سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے ان سب تنظیموں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے آج اس فنڈریزنگ تقریب میں متحرک کردار اداکیا، سفیر پاکستان نے پاکستانیوں کو ڈیموں کی تکمیل تک اپنی مالی معاونت جاری رکھنے کا کہا اور یہ بھی کہا کہ آئندہ پاکستانی اپنی رقوم بذریعہ بینک بھجوائے تاکہ آپ کی محنت کی کمائی پاکستانی عوام کو بھی برونی زرمبادلہ کی صورت میں ان کی مدد کر سکے آخر میں ظہیر پرویز خان نے تمام مھمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کہہ کر اپنی تقریب کا اختتام کیا، سینٹر فیصل جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماشاءاللہ ھال میں جہاں تک بھی نظر جارھی ہے لوگ ہی لوگ نظر آ رہے ہیں ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے میں ڈی چوک میں آ گیا ہوں اور دھرنے سے خطاب کر رہا ہوں وہ محبت وہ عشق جو آپ کو پاکستان سے ہے اور جو درد آپ کو محسوس ہوتا ہے وہ درد پاکستان کا ہمیں پاکستان میں رہ کر نہیں ہوتا فیصل جاوید نے کہا کہ ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ ہمارا 90 فیصد پانی ضائع ہوجاتا ہے اور دس فیصد ہم بچا پاتے ہیں جو ناکافی ہے اور اب اگر ڈیم نہ بنے تو 2025 تک قحط سالی ہو سکتی ہے اس لئے ڈیم بنانا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا پرائم منسٹر نے سات ستمبر کو ڈیم بنانے کی کمپین جوائن کی تھی اس وقت سے لے کر اب تک ڈیلی ڈیم اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے آتا ہے اور ہم سات ارب کو کراس کر چکے ہیں اور اگر یہی لوگوں کا جذبہ رہاتو جو ڈیم ہم نے 9 سالوں میں بنانےئھےوہ پانچ سال میں بن جائیں گے، انہوں نے علماء کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مساجد میں ڈیم کے فنڈ ریزنگ کی وہ علماء پانی کے امبیسڈر ہیں انہوں نے سماجی مذہبی اور تقریب میں آئے ہوئے تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا ڈیم بنے گا تو سستی بجلی ہوگی اور مھنگائ کم ہوگی اور لوگوں کو روزگار ملے گا اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو، صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ایک ایک پائی ان شاءاللہ ڈیم پر لگے گی یہ پیسہ آپ کا کہیں نہیں جائے گا، اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا یہ فنڈ کسی شخص کے اکاؤنٹ میں نہیں جا رہابلکے یہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اکاونٹ میں جاے گا چاہے کوئی آئے یاکوئی جائے یہ ڈیم ضروربنے گا میری آپ سب سے التجا ھےکےاس کاذ کو سریسں لےپانی ختم ہو گیا تو ھمارا کھانا بھی ختم ھوجائے گاھماری آگے کی نسلیں بھی ختم ھو جائےگئی ھمارا ملک ختم ھو جاے گا یہ زمہ داری ہم نہی اٹھا سکتے اللہ تعالی ہمارے ساتھ بہت ناراض ہوں گے آج اگر ہم نے اپنے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا تقریب سے کمیونٹی ویلفیئر کونسلر خالد محمود نے بھی خطاب کیا، تقریروں کے بعد ڈیم فنڈ ریزنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں علماء کرام سیاسی مذہبی تنظیمیں خواتین و حضرات اور بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا سینیٹر فیصل جاوید نے عمران خان کا سائین کیاہوا بلا ایک لاکھ کراؤن اور سائن کیا ہوا گیند پچاس ہزار کراؤن میں فروخت کیا ڈیم فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں ناروے نے یورپ اور سیکنڈنیویا کے ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور 2 گھنٹے کے اندر 8کروڑ جمع کیا،فنڈ ریزنگ کے بعد سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میں ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتنے کم وقت میں یورپ کے جن ملکوں میں سے میں ہو گیا ہوں ان سب کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ڈیم فنڈ ریزنگ میں دو گھنٹے میں آٹھ کروڑ جمع کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ میں سفیر پاکستان اور ان کی ٹیم پی ٹی آئی اور ان کی ٹیم مساجد علماء کرام سیاسی سماجی مذہبی اور اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے بھی اپنی پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو رقم وہ پاکستان بھیجیں وہ بذریعہ بینک بھیجے تاکہ ہمارا ملک ترقی کرے،صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی نے کہا جو جذبہ جو محبت اور جو خلوص ناروے اوسلو کے پاکستانی دکھایا ہے میں عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ایک نہیں ہزار ڈیم بنے گے ان شاء اللہ