مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل مئیر محمد زمان کی طرف سے بلیک ہسٹری ڈے پر بلیک کمیونیٹیز کے لئے عشائیہ کا اہتمام
راچڈیل:مئیر آف راچڈیل محمد زمان نے راچڈیل ٹاؤن ہال میں بلیک ہسٹری ڈے بلیک کمیونٹی کے ساتھ منایا۔مئیر آف راچڈیل محمد زمان کیطرف سے تمام بلیک کمیونٹی کو بلیک ہسٹری ڈے کے موقع پر راچڈیل کے ٹاؤن میں ایک پر تکلف عشائیہ بھی دیا۔ اس موقع پر بلیک کمیونٹی کے علا وہ دیگر کمیونیٹیز کے سیاسی وسماجی وکاروباری و مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جس میں لیڈر اف کونسل راچڈیل مسٹر عالم بریٹ،کونسلر و کیبنٹ ممبر کونسلر شکیل احمد،کنسرٹ مئیر اف راچڈیل شیراز احمد، پادری چرچ آف راچڈیل ٹاون ھال مارک پاؤل۔بلیک کمیونٹی ایسوسی ایشن لیڈرز،ٹاون ھال آفیسر ناظم سلیمان، ھیڈ آف ٹاؤن ہال آفیسر میڈم ڈورٹی و دیگر انگلش و ایشینز ایسوسی ایشن کے لیڈران نے بھی شرکت کی۔مقررین میں مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان،کیبنٹ ممبر کونسلر شکیل احمد،لیڈر آف کونسل مسٹر عالم بریڈ و بلیک کمیونٹی لیڈران شامل تھے۔مقررین نے اپنے خطاب میں دنیا میں بلیک کمیونٹی کے ھیروز کا ذکر کرتے ھوئے کہا۔کہ بلیک کمیونٹی کے ان ھیروز کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جنھوں نے انسانیت کے لیے خدمات انجام دیں اور اپنے کردار و فن سے دنیا میں نام پیدا کیا۔وہ سیاست ھو یا کھیل کا میدان ہو۔جن شخصیات و ھیروز کا ذکر سب مقررین نے کیا ان میں سے نیلسن منڈیلا،کوفی عنان،سابق ہیوی ویٹ باکسر چیمپئن محمد علی، سابق فٹ بالر ہیرو میراڈونا سر فہرست تھے۔بلیک کمیونٹیز کے لیڈران نے مئیر آف راچڈیل محمد زمان کیطرف سے بلیک ھسٹری ڈے منانے اور پر تکلف عشائیہ دینے پر انکا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر