مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت اور عدلیہ کی طرح میڈیا بھی ریاست کا ایک اہم ترین ستون ہے:نامور صحافی سہیل وڑائچ
مانچسٹر:پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے سینئر نائب صدر سید رضوان ہاشمی اور برطانیہ خواتین ونگ کی صدر عزرا قاضی کی جانب سے مانچسٹر کے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک عشائیہ دیا جس میں پاکستان کے نامور صحافی،کالم نگار،ٹی وی اینکر سہیل وڑائچ اورممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس سے وابستہ افراد کو غیر جانبداری سے کام لیتے ہوئے معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ کشیدگی کی صورتحال کو حکومت نے دیر سے حل کیا پہلے دن ہی مذاکرات سے معاملات سلجھائے جا سکتے ہیں میڈیا نے توڑ پھوڑ اور احتجاج کر براہ راست نہ دکھا کر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اورماضی کی تلخ تجربات سے سیکھا ہے میری خیال میں اصل صورتحال سے آگاہ کرنا ضروری ہے کیونکہ اب اگر الیکٹرانک براہ راست نہ دکھائے توسماجی رابطوں کے دوسرے ذرائع سے صورتحال پھیل جاتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق اورقومی سوچ ضروری ہے،ہم نے برطانیہ میں بسنے والوں سے آس لگائی تھی کہ شاید یہاں سے کوئی قائد اعظم یا پھر علامہ اقبال پیدا ہو اور پاکستان کی تقدیر بدلے،جنوبی ایشیا اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہاں حل طلب مسائل حل نہیں کئے جاتے،یورپ میں ہر بیس سال بعد جنگیں ہوتی تھیں جب سے امن معاہدہ ہوا ہے یورپ ترقی یافتہ اور امن پسند ہو گیا ہے،ممبر برطانوی پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں جس طرح حکومت،عدلیہ اہم ہیں اسی طرح میڈیا بھی اہم ترین ستون ہے،ان کا مزید کہنا تھا پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر کبھی ترقی نہیں کر سکتے کیونکہ امن ترقی کا ضامن ہے،ستم ظریفی کا عالم ہے کہ بھارت میں غربت کی شرح خطرناک حد تک ہے اور وہ اپنا بجٹ دفاع پر خرچ کرتے ہیں،اس تقریب میں گریٹر مانچسٹر کے صحافیوں چوہدری محمد اسحاق،محبوب الٰہی بٹ،عارف چوہدری،ندیم ارشاد،مرزا ہارون،طارق لودھی،میاں عامر،ایم ایم عالم،غلام مصطفیٰ مغل،تاثیر چوہدری،طاہر چوہدری کے علاوہ سیاسی،سماجی راہنمائوں چوہدری الطاف شاہد سدھو،رضیہ چوہدری،شہباز،آصف رشید بٹ،بلال گجر،زبیر،ماہر معاشیات چوہدری راسب کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ خواتین ونگ کی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی،پاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور ان کے قتل کی شدید مذمت کی گئی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر