مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امیر حمزہ سوسائٹی مانچسٹر کے زیر اہتمام قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں جشن داتا گنج بخشؒ
مانچسٹر:امیر حمزہؓ سوسائٹی مانچسٹر کے زیر اہتمام جشن داتا گنج بخشؒ کی تقریب کا انعقاد انتہائی کامیابی سے کیا گیا - قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں منعقد ہونے والی اس روح پرور محفل کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان عامر آفتاب قریشی تھے جبکہ صدارت پیر سید حسنین محبوب گیلانی قادری چشتی نے کی - نظامت کے فرائض ممتاز روحانی شخصیت علامہ عظیم جی نے سرانجام دئے - تقریب میںمانچسٹر کے علاوہ راچڈیل ’ اولڈہم ’ سٹاکپورٹ ’ اولڈٹریفورڈ بولٹن ’ لنکا شائر’ سٹوک آن ٹرینٹ اور دیگر علاقوں سے بھی سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی جن میںخواتین کی بھی غالب تعداد تھی جو مسلسل درود پاک کا ورد کر رہی تھیں جبکہ اس موقع پر حضرت پیر سید مہر علی شاہ ؒ ٬حضرت سید زندہ پیرؒ اور شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کا عرس بھی منایا گیا - دودھ کی سبیل بھی لگائی گئی جبکہ لنگر پاک میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کا روایتی حلوہ امیر حمزہؓ سوسائٹی کے صدر استادمحمد صفدر نے اپنے ہاتھوں سے تیار کر کے زائرین کو پیش کیا - تقریب کے روح رواں شہزاد مرزا اور چوہدری اعجاز احمد ملہی تھے -تقریب کا باقاعدہ آغاز صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری نے تلاوت کلا م پاک سے کیا جبکہ س موقع پر محبوب الٰہی بٹ ’ یاسر بٹ فضلی مسٹر داؤد ’ مسٹر علی ذیشان’اوردیگر حضرات نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان عامر آفتاب قریشی نے دودھ کی سبیل کے حوالے سے کہا کہ جب حضرت داتا گنج بخش ؒ لاہور تشریف لائے تو اس وقت یہاں پر ایک ہندو راجہ کی حکومت تھی جو جادو ٹونے پر عبور رکھتا تھا - وہ ہر گھر جہاں بھینس تھی اس کے دودھ کا ایک حصہ لیتا تھا اور اگر کوئی نہ دےتاتو وہ جادو کر دیتا تھا جس سے بھینس کے تھنوں میں دودھ کی بجائے خون آنا شروع ہو جاتا تھا - ایک عورت دودھ لے کر راجہ کے ہاں جا رہی تھی تو داتا گنج بخش ؒ نے اس سے کہا کہ دودھ مجھے دے جالیکن عورت ڈری ہوئی تھی - داتا نے کہا کہ تو یہ دودھ مجھے دے دے تو نہ صرف تیری بھینس کے تھنوں سے خون نہیں آئے گا بلکہ اس کا دودھ بڑھ جائے گا - اس عورت نے وہ دودھ داتا گنج بخش کو دے دیا تواس کی بھینس نے اور زیادہ دودھ دینا شروع کر دیا- راجہ نے سنا تو وہ داتا کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ اس کے پاس بہت زیادہ طاقت ہے اور پھر وہ ہوا میں اڑنے لگا - تھوڑی دیر کے بعد داتا کے جوتے بھی ہوا میں اڑنے لگے اور راجہ کے سر پر برسنے لگے - اس کے بعد وہ راجہ داتا کا مرید ہوگیا اور آج تک دودھ کی سبیل اور داتا گنج بخشؒ کے مجاور اسی راجہ کی آل اولاد ہے - انہوں نے کہا کہ روحانی محافل سے انسان کے اندر کی بالیدگیاں دور ہوتی ہیں اور اسے سکون ملتا ہے - انہوں نے امیر حمزہؓ سوسائٹی کو اس قدر شاندار پروگرام منعقد کرنے پر سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق کی فضاءجنم لے گی - ممتاز روحانی سکالر علامہ احمد نثار بیگ قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حمزہ سوسائٹی کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور داتا گنج بخشؒ کی کرامات بیان کیں -علامہ عظیم جی نے کہا کہ مرزا شہزاداورامیر حمزہ سوسائٹی کے دیگرراہنماؤں نے آج اس تقریب کا انعقاد کر کے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم اپنے مصروف ترین زندگی میں سے چند لمحے نکال کر اپنی روح کی بالیدگیاں ختم کر لیں - انہوں نے کہا کہ یہ پہلی تقریب نے جس میں سنی ’ شیعہ ’ دیو بندی ’ مسیحی اور تمام مکاتب فکر کے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں - ہم نے کمیونٹی کو اتحاد کا درس ہی نہیں دیا بلکہ ہم نے عملی طورپر اس کو ممکن بنا کر دکھا دیا ہے - ہماری آج کی تقریب کمیونٹی کے اتحاد میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی - اس موقع پر پیر سید حسینین محبوب جیلانی کے خصوصی دعا کروائی جس میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بھلائی’پاکستان کے موجودہ صورتحال ’ عالم اسلام کی فتح و نصرت اور مسائل سے چھٹکارے کی خصوصی دعا بھی شامل تھی - مئیر اولڈہم جاوید اقبال بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ روحانی محافل سے اتحاد و اتفاق کا درس ملتا ہے اور ہمیں یہ محافل جاری رکھنی چاہئیں - ڈپٹی لارڈمئیر مانچسٹر کونسلر عابد لطیف چوہان ’ سابق لارڈ مئیر نعیم الحسن ’ کونسلر شوکت علی ’ حاجی غلام مصطفی مغل اور دیگر کمیونٹی راہنماؤں نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ وکٹوریہ پارک مسجد کی کمیٹی کے رکن احترام خان نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ عید میلادالنبی کا سالانہ جلوس گیارہ نومبر بروز اتوار نکالا جائے گاجو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک میں اختتام پذیر ہوگا - انہوں نے زور دیا کہ مسلمان زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس جلوس میں شرکت فرمائیں - بہت سے لوگوں کو حضرت پیر سید حسنین محبوب گیلانی قادری چشتی کی طرف سے تعریف چادریں بھی عنائت کی گئیں جبکہ استاد محمد صفدر کو پیر صاحب کی طرف سے خصوصی کلاہ پیش کیا گیا - روح منظر تقریب رات دیر تک جاری رہی اور دلچسپی آخری وقت تک قائم رہی - تقریب میں عظیم ملک صدر انجمن غلامان داتا ’ محمد صفدر ’ چوہدری شفیق الزمان اور دیگر لوگ بھی نمایاں رہے جبکہ تقریب میں امجد حسین مغل ’ مصطفی کمال شیخ ’ سہیل حیدر سہوترا ’ خواجہ کلیم الرحمٰن ’ گلزار خان ’ کونسلر شکیل (راچڈیل) ’ محمد خالد ’ چوہدری نصیر احمد ساہیوالی ’چوہدری غلام احمد ’حکیم سید شفقت شاہ ’ حکیم کبیر الدین ’ پیر فقیر شاہ اور دیگر ارکان شامل ہیں - تقریب کے اہتمام پر استاد محمد صفدر نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا -خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر