مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کینیڈا میں مقیم سید نجم حسن نے پہلی ملٹی کلچرل مفت لائیبریری کا سنگ بنیاد رکھ دیا
مانچسٹر: پاکستان کے باشندے دنیا کے جس کونے میں بھی جاتے ہیں مختلف شعبہ جات میں لوہا منوانے میں اپنا نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ایسے ہی رول ماڈل سید نجم حسن ہیں جو 2009 میں کینیڈا آ گئے اور وہاں گلوبل مارکیٹ میں انہوں نے اے پلس گریڈز کے ساتھ یونیورسٹی آف فریڈرکٹن سے ایم بی اے کیا اور اسکے بعد ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ بطور ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ کام سر انجام دے رہے ہیں اور اسکے ساتھ گذشتہ 9 سالوں سے کینیڈا میں کمیونٹی سروس کے لیے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔انہوں نے سال 2017 چند دوستوں کے ساتھ مل کر love with humanity association نامی ایک تنظیم بنائی اور البرٹا میں بے گھر ،بے روزگار اور سینیئرز سیٹیزن کے لیے ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے مختلف پروگرامز کیے۔یہ تنظیم منافع بخش نہیں یہ رضاکارانہ اپنی خدمات سر انجام دیتی ہے۔ اب انہوں نے کینیڈا میں پہلی ملٹی کلچرل مفت لائیبریری کا سنگ بنیاد رکھا انکا مذید کہنا تھا کہ یوں تو کینیڈا میں جگہ جگہ پر جدید لائبریریاں ہیں لیکن بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ضعیف العمر کو لائیبریری تک پہنچنے میں مشکلات پیش آتی ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم ایسے افراد کو انکی دہلیز تک یہ سہولت پہنچائیں تاکہ لوگوں کا آپس میں باہمی رابط ہو اور آپس میں اتحاد و اتفاق قائم ہو جس سے ایک صحتِ مند معاشرہ تشکیل پائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر