مقبول خبریں
سردار آفتاب ، راجہ ارشد اور مسعود عالم شامی کی طرف سے پوٹھواری محفل کا انعقاد
مارجری حسین کی لکھی کتاب کی تقریب رونمائی،شرکا نے کتاب کو تاریخ ساز کارنامہ قرار دیا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ،قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی:خواجہ کلیم الرحمن
مانچسٹر:پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن گریٹر مانچسٹر کے صدر اختر حمید رانا،سیکرٹری جنرل چوہدری الیاس،سیکرٹری اطلاعات طاہر رحیم نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ71سالوں سے کشمیر پر5لاکھ بھارتی فوج کا غاصبانہ قبضہ ہے اس قبضے پر عالمی برادری کی جانب سے مسلسل خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے70ہزار سے زائد کشمیریوں کو ان کی جدو جہد ے دوران موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے ہم کشمیریوں کی جدو جہد کے بار آور ہونے تک اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کیلئے ہزار سال تک جنگ لڑ نے کا اعلان کیا تھا شہید ذوالفقار علی بھٹو آج تک زندہ ہوتے تو مسئلہ کشمیر حل ہو چکا ہوتا،ان راہنمائوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے کی خاطر ہر فورم پر صف اول میں کھڑی ہو گی پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح دی ہے اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپیئن کہلانے والے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے بھارت کی انسانیت دشمنی اقوام متحدہ کے سامنے ہے بھارت اب زیادہ دیر کشمیر پر قابض نہیں رہ سکتا کشمیریوں کی قربانیاں ضرور جلد از جلد رنگ لائیں گی،آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر