مقبول خبریں
یو کے آئی ایم شعبہ خواتین کا کمیونیٹیز خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا خوبصورت جذبہ
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے:خواجہ کلیم الرحمن
مانچسٹر:پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور قائدین کے خلاف من گھڑت کیسز اور میڈیا ٹرائل کو حکومتی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کو حکمرانی ٹولہ کی ہدایت پر ٹارگٹ اور انہیں غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انصاف کے تقاضوں کے بر عکس الجھا کر میڈیا ٹرائل کرنا ثابت کرتا ہے کہ کوئی گہری سازش ہو رہی ہے حکومت کی نا اہلی کم وقت میں سامنے آ گئی ہے،بطور قوم ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا ہم کس سمت میں جا رہے ہیں مستقبل کی سمت کا یقین کرنے کیلئے اصولی فیصلہ کرنا ہو گا، ملک کو بد حالی سے نکالنے کیلئے قومی ،معاشی حکمت عملی تیار کرنا ہو گی۔خواجہ کلیم الرحمن نے مزید کہا کہ عمران خان خان کو مخصوص قوتوں کی جانب سے آئینی ترامیم میں چھیڑ چھاڑ کا ٹاسک اور انہیں ملک و قوم پر مسلط کیا گیا ہے جو انکے دیئے ہوئے ایجنڈے کی تکمیل کو پورا کرنے میں مصروف عمل ہے،اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے یو ٹرن کے بادشاہ نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے بجلی، گیس اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ عوام پر مہنگائی کا خود کش حملہ ہے،عمران خان کا نیا پاکستان ملکی عوام کیلئے ڈرائونا خواب بنتا جا رہا ہے،خواجہ کلیم الرحمن نے مزید کہا کہ نا اہل وزیر اعظم عمران خان کے پاس نہ کوئی معاشی ویژن ہے اور نہ ہی عوام کیلئے ہمدردی ہے غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین رہے ہیں اپوزیشن جماعتوں اور ان کی قیادت کو کسی کے کہنے پر سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نا اہل وزیر اعظم عمران خان اپنی نا اہلی پر پردہ ڈانے اور مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر