مقبول خبریں
پی ٹی آئی برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
نعرہ ء حق
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی قوتوں کویک نکاتی ایجنڈا پر اتحاد کاعملی مظاہرہ کرنا چاہیے: چوہدری یاسین
مانچسٹر:مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر اور سینیئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر پاکستان اور بھارت ترقی نہیں کر سکتے اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی جارحیت اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی تاریخ کی بدترین ہے اور آئے روز نہتے کشمیریوں کو شہید اور انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ انہوں نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی قوتوں اور دیگر تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر یک نکاتی ایجنڈا پر اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر ٹھوس موقف پہنچ سکے اور کشمیریوں کی شنوائی ہو مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے کشمیری قوم کو انکا پیدائشی حق خود ارادیت دینے میں مذید تاخیر بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے ریاست کے اندر خاطر خواہ کام نہیں کیا ہے صرف زبانی کلامی باتیں ہیں۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو کسی بھی تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کی ضرورت نہیں وہ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے عادی ہیں۔ آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد خارج از امکان نہیں اس پر کام ہو رہا ہے۔ سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری بارے کیے گئے سوال بارے ان کا کہنا تھا کہ کہ اس سے پہلے بھی انہیں گیارہ سال جیل میں بند کیا گیا اور کوئ بھی کیس ثانت نہیں ہو سکا اب بھی انہیں کیسز کا سامنا ہے لیکن ایک مرتبہ پھر وہ سرخرو ہوں گے۔ پاکستان کی موجودہ حکومت نے آتے ہی غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے اور ان کے تمام دعوے ہوا میں اڑ گئے ہیں انکے پاس عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک مضبوط طاقت بن کر ابھرے گی اور آنے والا دور ہمارے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہو گا۔ اس پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینیئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمان، سیاسی سماجی کاروباری شخصیت ماجد نزیر، نائب صدر پیپلز پارٹی برطانیہ چوہدری قیوم، چوہدری صغیر پوٹھی، امجد حسین مغل چوہدری عبدالقیوم۔مارواڑی شدید نہیں ہوا جی شبیر چوہدری محمود چودھری جاوید کونسل ناظم چوہدری بشارت چودھری ناظم چوہدری بابر اعظم چودھری ظفر حسین اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر