مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
بری ... بری ٹاؤن میں شازیہ سٹریٹ فوڈ کی دوسری سالگرہ اور کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 71 سال پہلے 27 اکتوبر کو بھارتی فوج کے قابض ہونے خلاف یوم سیاہ منایا گیا جسمیں اولڈہم اور راچڈیل کونسلز کے مئیرز جاوید اقبال اور محمد زمان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر میں جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کی انتہا ہو گئ ہے انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی معمول کی بات ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ انکا مذید کہنا تھا کہ شازیہ سٹریٹ فوڈ کے کھانے لذیذ اور مزے دار ہیں ہم انہیں دوسری سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ فوڈ سٹریٹ کی ڈائریکٹر شازیہ کا کہنا تھا کہ میں مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یوم سیاہ کشمیر اور ہماری دوسری سالگرہ پر میری دعوت کو قبول کیا اور تشریف لائے ہماری کوشش ہے کہ ہم سٹریٹ فوڈ میں گھریلو طرز کے روایتی کھانے پیش کریں ۔ تقریب میں شرکت کرنے والی تمام احباب کو مزے دار اور لذیذ کھانا بھی کھلایا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر