مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد
مانچسٹر:پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے زیر انتظام مقامی ریسٹورنٹ ہال میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں میں ممبران برطانوی پارلیمنٹ، نارتھ ویسٹ کی کشمیری و پاکستانی تنظیموں کے نمائندوں ۔کونسلرز اور کمیونٹی راہنماؤں نے شرکت کی اور ممبران پارلیمنٹ اور کشمیری تنظیموں کے نمائندوں نے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے سیر حاصل گفتگو کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ڈاکٹر محمد یونس پرواز نے بابرکت سعادت حاصل کی۔ نظامت کے فرائض ویلفئیر اتاشی مسز فضہ نیازی نے سر انجام دے۔ قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ پیش کی اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مسلح افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے جسمانی تشدد کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئ۔ ممبران برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، ٹونی لائیڈ، جم میکمان، جولی وارڈ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے کشمیری قوم کو انکا پیدائشی حق خود ارادیت ملنا چاہیے جسکا اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ان سے وعدہ کیا گیا ہے ۔ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے تو پھر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں کیوں جانے نہیں دے رہا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بارے برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس آف لارڈز، کونسلز کی سطح پر مؤثر طریقے سے بتایا جائے گا۔ ممبران برطانوی پارلیمنٹ اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان اس بارے تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اس تقریب میں جمعوں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی طرف سے کونسلر یاسمین ڈار اور حاجی امجد حسین مغل نے شرکت کی جبکہ کمیونٹی ویلفئیر کمرشل اتاشی محمد شعیب، مختلف کونسلوں کے کونسلرز شاہینہ ہارون، محمد تیمور، نعیم الحسن، نویدہ خان، عروج شاہ،پاکستان کے نامور سنیئر صحافی کالم و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ، ڈاکٹر اقبال، بیرسٹر امجد ملک، مسرت چوہدری، ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی اور اس بات کا مصمم ارادہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر