مقبول خبریں
پی ٹی آئی برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
نعرہ ء حق
پکچرگیلری
Advertisement
مئیر کونسلر جاوید اقبال کا پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی سر کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں دعوت
اولڈہم:برطانیہ میں کریمبلرز نامی واحد ایشیائی تنظیم ہے جو پہاڑیوں ہو سر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیتی ہے ۔تنظیم کے چند اراکین نے ہیڈ کریمبلرز حافظ عبد القیوم کی قیادت میں پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ تک سر کیا اس کے علاوہ حال ہی میں کرس اور جولیہ نے ساؤتھ افریقہ کی چوٹی کیلمنجارو کی چوٹی سر کی ۔ اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کی دعوت پر انکے چیمبر میں آئے اور کریمبلرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کریمبلرز نے ایک دوسرے سے تجربات کا تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مئیر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ کی چوٹی کیلمنجارو کو سر کرنے پر جولی اور کرس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں ان پر فخر ہے ۔ جولی اور کرس کو کہنا تھا کہ اس چوٹی کو سر کرنا ایک چیلنج تھا لیکن ہم نے عزم و ہمت سے اسے سر کیا ہے اور آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے ۔پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری شاہد سنی گجر کا کہنا تھا کہ مئیر چیمبر آکر کریمبلرز کو مل کر انتہائی خوشی محسوس کرتا ہوں اور پاکستانی برطانیہ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اس پر فخر ہے ۔ کریمبلرز تنظیم کے ہیڈ حافظ عبد القیوم کے علاوہ حاجی محمد یوسف بھٹی، میاں محمد ارشد ، کونسلر میکلارن، راجہ شہباز، عارف عرفی ، محمد طارق، عبداالرؤف بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر