مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولیا کرام،بزرگان دین کی سیرت کے پہلو اجاگر کریں ،حضرت پیر ابو احمدمقصود مدنی
مانچسٹر:ارشاد خداوندی ہے،سن لو بے شک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہے اورنہ کچھ غم،حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا رب کریم فرماتے ہیں’’جس شخص نے کسی ولی کو تکلیف پہنچائی اس نے مجھ سے جنگ کرنا جائز سمجھا اور بندہ جس قدر میرے فرائض کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا ہے کسی اور چیز کے ذریعے نہیں کرتا،یہ باتیں اور دین اسلام کے حقائق،رب کریم اور پیارے محبوب حضرت محمدؐ کے ارشادات و فرمودات کو ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی اور بین الاقوامی مبلغ اسلام حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے ادارہ ہذا میں عظمتِ اولیا کرام بسلسلہ اعراس مبارک حضرت داتا گنج بخش،خواجہ نور محمد چوراہی،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی اور حضرت بابا جی حاکم علی چشتی صابری جو کہ25اکتوبر بروز جمعرات بعد از نماز عشا منعقد ہونے جا رہا ہے بارے مختصراً اس کے اغراض وو مقاصد بیان کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ علمائے کرام کو دین اسلام کی صحیح تعلیمات اور دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوان نسل کو قرآن و احادیث کی اصل تشریح عام فہم زبان میں بیان کرنی چاہئے تاکہ ہم ان کو پیغام رساں بنا کر عالم اقوام تک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو پھیلا کر لوگوں تک قرآن و احادیث،اولیا کرام،بزرگان دین اور صوفیائے کرام کی سیرت کے پہلو اجاگر کریں تاکہ ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں مذہب اسلام کا غلبہ چھائے،ان کا کہنا تھا کہ اس کیلئے ہمیں ذاتیات سے بالا تر ہونا پڑے گا وگرنہ جس آزمائش میں آج کل اسلامی دنیا ہے آنے والے وقت میں مشکلات مزید بڑھیں گی انکا کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے کہ خلوص نیت،ایمانداری،محنت اور حرص و لالچ کے بغیر جو کام بھی کیا جائے رب کریم راستے کی تمام رکاوٹیں خود ہٹا دیتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر