مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک انصاف کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مانچسٹر ایئر پورٹ پہنچنے پرشاندار استقبال
مانچسٹر:آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت کے بعد اپنے پہلے دورے میں اسلام آباد سے مانچسٹر ایئر پورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال،اس موقع پر مانچسٹر ایئر پورٹ پر برطانیہ بھر سے آئے ہوئے کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے موجود تھی،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب مانچسٹر ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں غیر معمولی سکیورٹی فراہم کی گئی،اس موقع پر ان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی،آزادی کے دو نشان بیرسٹر سلطان اور عمران خان،کشمیر کی آن کشمیر کی شان بیرسٹر سلطان بیرسٹر سلطان،کشمیر کا کپتان،بیرسٹر سلطان جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے،اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پر استقبالی ہجوم کے باعث ایئر پورٹ پر بھگدڑ مچ گئی،بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے استقبالی ہجوم کو پر امن طور پر منتشر ہونے کیلئے کہا،اس موقع پر مانچسٹر ایئر پورٹ پر استقبال کیلئے آنے والوں میں پی ٹی آئی برطانیہ کے انجم طاہر،چوہدری مالک،چوہدری خادم حسین،چوہدری حکمداد،چوہدری محمد شعبان،چوہدری عبدالرشید پوٹھی،چوہدری فاروق،رئوف مغل،چوہدری سردار،چوہدری آصف علی،چوہدری امتیاز،چوہدری ماجد،چوہدری جہانگیر،چوہدری شاکر،چوہدری عدنان،چوہدری قاسم،چوہدری شیراز،محمد ادریس اور دیگر شامل تھے،اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر زندہ رکھا ہوا ہے،آج جب میں نے ہفتہ کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے تو میں اس کا آغاز برمنگھم میں24اکتوبر کو آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام میں شرکت کر کے کروں گا جبکہ میں27اکتوبر کو آئر لینڈ میں ملین مارچ کی قیادت بھی کروں گا،اسی طرح دی ہیگ،پیرس،برسلز میں کشمیریوں کے مظاہروں میں شرکت کروں گا، جبکہ31اکتوبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور ہائوس آف لارڈ کے ممبران کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دوں گا اور بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کروں گا،آج جو یہاں برطانیہ آمد پر ایئر پورٹ پر میرا پرتپاک استقبال کیا گیا یہ عمران خان کی مسئلہ کشمیر پر پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے،انہوںنے کہا کہ میں برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران بولٹن،اسٹاکٹن،شفیلڈ،برمنگھم اور دیگر جگہوں پر جلسوں سے خطاب کروں گا،میں آئر لینڈ’’ڈبلن ‘‘ میں27اکتوبر کو ستر سال قبل جب بھاری افواج کشمیر میں داخل ہوئی تھیں اس دن میں ملین مارچ میں شرکت کر کے میں بھارت کے مکروہ چہرے سے رنگین نقاب اتار پھینکوں گا اور بھارت کے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے کی قلعی کھول کر رکھ دوں گا،کشمیری عوام اس میں بھرپور شرکت کر کے یہ ثابت کر دیں گے کہ بھارت اب زیادہ دیر مقبوضہ کشمیر پر اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا،مقبوضہ کشمیر انشا اللہ جلد آزاد ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر