مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی وزارت امور کشمیر اور چیف سیکرٹری کے بغیر حکومت آزادانہ فیصلے نہیں کر سکتی :شاہد خالق
سٹوک آن ٹرینٹ: برصغیر پاک و ہند کی تقسیم سے پہلے ریاست جموں کشمیر کی اپنی ایک الگ شناخت تھی ستم ظریفی کا یہ عالم ہے کہ بھارت اور پاکستان دو الگ ملک وجود میں آگئے اور کشمیریوں کو محکوم کر دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نہتے بے گناہ لوگوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر انکے وسائل کو بھی محدود کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں شخصی آزادی تو علامتی طور پر ہے لیکن کشمیر قوم کے وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے حتیٰ کہ ریاست میں ایک ایسا نام نہاد حکومتی نظام رائج ہے جہاں پر وزیراعظم اور صدر محض علامتی ہیں پاکستان کی وزارت امور کشمیر اور چیف سیکرٹری کے بغیر حکومت آزادانہ فیصلے نہیں کر سکتی اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ سٹوک آن ٹرینٹ یونٹ کے صدر شاہد خالق نے میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں مخلص ہے تو فی الفور کشمیر سے اپنی فوج کو واپس بلا کر عالم اقوام کو پیغام دے کہ ہم کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے میں مخلص ہیں لیکن وہ ایسا کبھی نہیں کریں گے کیونکہ کشمیر دفاعی اعتبار سے انکے لیے ڈھال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم اب ابھی آزادی لے کر رہے گی اور وہ دن دور نہیں جب ریاست جموں کشمیر ایک علیحدہ ملک کی حیثیت اختیار کر کے دنیا کے نقشے پر ابھرے گا اور جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران اسکے حصول کو ممکن بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا ئے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر