مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آشٹن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنڈ ریزنگ تقریب
آشٹن انڈر لائن:آشٹن سنٹرل مسجد کے کمیونٹی ہال میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنڈ ریزنگ کے لیے تقریب کا انعقاد ہوا ۔فنڈریزنگ اپیل میں ممبران یورپین پارلیمنٹ واجد خان اور امجد بشیر نے شرکت کی۔ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی، ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی، ممبران یورپین پارلیمنٹ واجد خان، امجد بشیر ،کمرشل ویلفئیر اتاشی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر محمد شعیب اور فیصل حسین مینجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے سالوں میں پانی کی شدید قلت ہو گی وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ڈیمز پر جلد کام شروع کرنا قابل ستائش ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی کو مادر وطن کے لیے دل کھول کر عطیات دینے چاہیں تاکہ مادر وطن میں بسنے والے پانی کی قلت کا شکار نہ ہوں ۔اسٹیج سیکرٹری محمد مسعود عالم نے فنڈ ریزنگ کے اغراض و مقاصد بتائے اور حاضرین سے فنڈ ریزنگ کی اپیل عدنان حسین کے ساتھ ملکر کی جس پر تقریب میں موجود افراد نے ڈیم فنڈ کے لیے دل کھول کر عطیات دیے۔فنڈریزنگ میں کمیونٹی کی بھرپور شرکت۔بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پامیلا ملک،نسرین بلو، شہبازسرور، مئیر کونسلر جاوید اقبال، کونسلر محمد شعیب، حاجی عبد القیوم، عبدالمجید، حاجی ازرم، حاجی محمد اشفاق وارثی، وحید لہری، طلعت اعوان،روبینہ ، صاحبزادہ اکرام الحق، روبینہ خان ، و دیگر بھی شریک تھے ۔ پاکستان سے خصوصی طور پر چیرٹی فنڈ ریزنگ میں پرفارم کرنے کے لیے آنے والے فرید ایاز اور ابو محمد قوال اینڈ برادرز نے صوفیانہ کلام سنا کر حاضرین کے دل موہ لیے اور خوب داد وصول کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر